عمران خان کراچی جانے کی بجائے ملتان ناچ گانافرمارہے ہیں ،پرویزرشید،ملتان کی ناکام اورمایوس جلسی نے خان صاحب کوبدحواس کردیا،بیان

ہفتہ 16 مئی 2015 08:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشیدنے کہاہے کہ عمران خان کراچی جانے کے بجائے ملتان ناچ گانافرمارہے ہیں ،ملتان کی ناکام اورمایوس جلسی نے خان صاحب کوبدحواس کردیا،لوگ حقیقت جان چکے اس لئے جلسوں میں نہیں آتے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران کی تقریرسے اندازہ ہوان لیگ کی حکومت کی ترقی انہیں کتنی چھب رہی ہے ،میٹرومنصوبے پرخاص طورپران کی تکلیف دیکھنے والی ہے ۔اگرخیبرپختونخواہ حکومت کی کارکردگی خان صاحب کامنہ چڑھارہی ہے ۔عمران خان کی طرح نوازشریف لوگوں کواپنے گھرکے باہردو،دوماہ تک انصاف دلانے کیلئے اذیتیں نہیں دیتے اس لئے عوام انہیں باربارباریاں دیتے ہیں

متعلقہ عنوان :