دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، غیر ملکیوں سمیت 15دہشت گرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

ہفتہ 16 مئی 2015 08:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت کم از کم پندرہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے انٹیلی جنس معلومات پر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کامیاب کارروائی کی ہے۔ جس میں غیر ملکیوں سمیت مزید پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں فضائی آپریشن تقریباً ڈیڑھ گھنٹے جاری رہا ہے اور یہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :