اسلام آباد، آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت کا بجٹ میں بجلی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ ،سبسڈی کے خاتمے سے حکومت کو 2ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی،قیمتوں میں فی یونٹ2سے 3روپے کا اضافہ ہوگا

ہفتہ 16 مئی 2015 08:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء) آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت نے بجٹ میں بجلی سبسڈی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،سبسڈی کے خاتمے سے حکومت کو 2ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی ،بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ2سے 3روپے کا اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس سے بجلی کی قیمتوں میں دو سے تین روپے فی یونٹ کا اضافہ ہوگااور حکومت کو ماہانہ 2ارب روپے کی بچت ہوگی رپورٹس کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیوجہ سے بجلی کی فی یونٹ کمی کے بعد بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔