ملک دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں‘ آرمی چیف،خفیہ ادارے ملک کو غیر مستحکم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں، ایجنسیاں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس کے جدید طریقے اپنائیں، آئی ایس پی آر ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو

ہفتہ 16 مئی 2015 08:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں‘ خفیہ ادارے ملک کو غیر مستحکم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔ ایجنسیاں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس کے جدید طریقے اپنائیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے آئی ایس پی آر ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے آرمی چیف کو انسداد دہشت گردی آپریشن سے متعلق اور ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک دشمن ایجنسیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے خفیہ اداروں کا موثر ہونا ضروری ہے۔ آئی ایس آئی کا دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کردار قابل فخرہے۔ آئی ایس آئی کی اکثر کامیابیاں عوام کے سامنے نہیں لائی جاتیں۔ آئی ایس آئی کا ملکی دفاع میں کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری انٹیلی جنسی ادارے مل کر کام کریں۔