مسلم لیگ کے غدار سکاٹ لینڈ اور راولپنڈی کنٹونمنٹ میں ہار گئے، پرویز رشید

جمعہ 15 مئی 2015 09:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جنہوں نے مسلم لیگ سے علیحدگی اختیار کی وہ سکاٹ لینڈ اور راولپنڈی کنٹونمنٹ میں بھی ہار گئے ۔ جمعرات کے روز ا سلام آباد میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ سے غداری کرنیوالوں کو سکاٹ لینڈ اور راولپنڈی میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ میں رہنے والے بھی پاکستانی مسلم لیگی ہیں ۔‘ ان کا کہنا تھا کہ میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابت میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں مبارکباد دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنانے اور سنوارنے میں مسلم لیگی کارکنوں کا حصہ ہے، 2013 ء کے انتخابی نتائج کے بارے میں گمراہ کن باتیں کرنے والوں کو شکست ہوئی ہے، مسلم لیگی پاکستان کی تعمیر اور اسے سنوارنے کا کام کررہے ہیں۔ مسلم لیگی کارکنوں نے 2013 ء کے انتخابات میں شفافیت پرمہر لگا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :