سانحہ صفورا چورنگی کراچی میں ”را“ کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ،سانحے کے حوالے سے اہم کالز بھی ٹریس ہوئی ہیں،تفتیشی اداروں نے دو افراد کو گرفتار کر لیا،بھری بس کو گولیوں کا نشانہ بنانے کے لیے پیشہ ور ٹارگٹ کلرز کی خدمات حاصل کی گئیں،‘را’ کے نیٹ ورک اور معاونین کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری شروع کردی گئی ہے، ذرائع

جمعہ 15 مئی 2015 09:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2015ء)سانحہ صفورا چورنگی کراچی میں "را " کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ، تفتیشی اداروں نے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے ، سانحے کے حوالے سے اہم کالز بھی ٹریس ہوئی ہیں۔44 بے گناہوں کے قتل نے قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے سانحہ کراچی میں را کے ملوث ہونے کے شواہد حاصل کر لیے ہیں۔

اس حوالے سے تین اہم کالز بھی ٹریس ہوئی ہیں جن میں سے ایک کال میں واضح طور پر کہا گیا کہ '' کام ہوگیا'' اہم شواہد ملنے کے بعد تفتیشی اداروں نے دو افراد کو حراست میں لے لیا جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ سانحے میں کسی نہ کسی حوالے سے ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھری بس کو گولیوں کا نشانہ بنانے کے لیے پیشہ ور ٹارگٹ کلرز کی خدمات حاصل کی گئیں۔

(جاری ہے)

تفتیشی ادارے اس حوالے سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جو جلد سامنے لائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ‘را’ کے نیٹ ورک اور معاونین کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری شروع کردی گئی ہے، ابتدائی مرحلے میں پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے موجود ‘را’ کے متعدد ایجنٹ اور معاونین گرفتار کرلیا گیا ہے۔پاکستان میں ”را” کی گزشتہ اور ممکنہ کارروائیوں سے متعلق تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے ”را” کی فنڈنگ، رابطوں اور مقاصد سے متعلق اہم شواہد دوست ممالک اور عالمی فورم پر پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عالمی برادری کی حمایت حاصل کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :