کاغذ پر فنگر پرنٹس کا نتیجہ 46فیصد ، الیکٹرانک مشین پر سو فیصد ہے،چیئرمین نادرا ، پاکستان میں دو عدد شناختی کارڈ رکھنے والوں کی تعداد 1لاکھ 60ہزار ہے ،15لاکھ افغانیوں کی رجسٹریشن نادرا کے ذمہ ہے ، آ ن لائن شناختی کارڈ کیلئے در خواستوں کا اجراء جلد ہوگا ، معذور افراد کے لیے مستقل شناختی کارڈ بھی جاری کردئیے ،10لاکھ بلاک شناختی کارڈ کا مسئلہ جلد حل ہو گا،سمارٹ کارڈ کا دائرہ ملک بھر میں پھیلانے پر فیس مزید کم کی جائے گی،عثمان مبین کی قائمہ کمیٹی داخلہ ونارکوٹیکس کنٹرول کو بریفنگ ، کمیٹی میں زیادتی کا شکار خواتین کا نام خفیہ اور فلاح وبہود سے متعلق بل پیش کیا گیا ،وزارت داخلہ نے جائزے کیلئے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا ،دیہی علاقوں میں شناختی کارڈ بنوانے کیلئے خواتین بسیں چلانے پر اتفاق

جمعہ 15 مئی 2015 09:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2015ء) چےئرمین نادرا عثمان مبین نے کہا ہے کہ کاغذ پر فنگر پرنٹس کا نتیجہ 46فیصد جبکہ الیکٹرانک مشنین پر سو فیصد ہے اسی لیے انتخابات 2013 میں فنگرپرنٹس متنازعہ بنے ، پاکستان میں دو عدد شناختی کارڈ رکھنے والوں کی تعداد 1لاکھ 60ہزار ہے، عام دفتری غلطیوں پر 40ہزار افراد کو نادرا نے جرمانہ معاف کیا ،15لاکھ افغانیوں کی رجسٹریشن نادرا کے ذمہ ہے ،امریکن ویزہ طرز پر آ ن لائن شناختی کارڈ ر کیلئے درخواستوں کا اجراء پر جلد ہو گا ، معذور افراد کو مستقل شناختی کارڈ بھی جاری کردئیے گئے ہیں ، 10لاکھ بلاک شناختی کارڈ کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے ، باقی عمل بھی جلد مکمل ہو گا،سمارٹ کارڈ کا دائرہ ملک بھر میں پھیلانے پر فیس مز ید کم کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ ونارکوٹیکس کنٹرول کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی، قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو چےئرمین رانا شمیم احمد خان کی زیر صدارت نادرا ہیڈکواٹر میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں کمیٹی ممبران ،نادرا ،وزارت داخلہ افسرا ن نے شرکت کی ۔ ایم این اے شائستہ پرویز ملک ،ایم این اے نعیمہ کشور خان نے زیادتی کا شکار خواتین کا نام خفیہ رکھنے اور فلاح وبہود سے متعلق بل کمیٹی میں پیش کیا ۔

وزارت داخلہ نے بل کی حمایت کی تاہم بل کے جائزہ کے لیے ایک ماہ کا وقت درکار ہونے پر کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ہے ۔اجلاس میں ملک بھر کے دیہی علاقوں میں شناختی کارڈ سے متعلق مسائل حل کرنے کے لیے خواتین بسیں چلانے پربھی اتفاق کیا گیا ۔اجلاس میں کرائم برانچ میں بھیجے جانے والے شناختی کارڈ کیسز پر ایجنٹ مافیا کی جانب سے 10ہزار روپے رشوت پر بھی بحث کی گئی چےئرمین کمیٹی نے واقعہ پر ناراگی کی اظہا رکرتے ہوئے چےئرمین نادرا کو واقعہ پر انکوائری کا حکم دیا ایم کیو ایم کی جانب سے مشرف دور میں ایم این ایز کی جانب سے شناخت پرکارڈ جاری کرنے کی تجویز کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں قائل کیا تاہم چےئرمین کمیٹی نے کہا ایم این کی تصدیق پر شناختی کارڈ ڈیٹا مکمل کرکے جاری کیا جائے ۔

نادرا حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھاکہ ملک بھر میں نادرانے 101.5ملین شناختی کارڈ جاری کیے جن میں خواتین کو 44.1ملین جبکہ مردوں کو 57.4ملین کارڈز جاری کیے نادراکے 563سینٹرز جبکہ،234موبائل وینز،44 موٹر سائیکل شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں،نیشنل ایکشن پلان ،مدارس رجسٹریشن اور افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے خاکے بھی نادرا نے تیا رکیے ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ،پاکستان کارڈ ،وطن کارڈ ،بائیومیٹرک سسٹم سے سمز کی تصدیق ،نیشنل الائن رجسٹریشن ،ایف بی آر کو ٹیکس نیٹ کے لیے آئی ڈی رجسٹریشن کارڈز نادرا نے تیا رکرکے دئیے ۔

یو این ایچ سی آر افغان رجسٹریشن کو پانچ سال بڑھانے پر 2.2ملین افغانیوں کی رجسٹریشن کی گئی ،اسلحہ لائسنس 5سال بعد نئی طرز پر تیار ہوں گے ،ایف سی کے کارڈ ،اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے سمارٹ کارڈ ،الیکشن کمیشن آف پاکستان ڈیٹا انٹری ،پنجاب لائسنس بھی نادرا نے تیار کررہی ہے جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا بھی اسلحہ لائسنس نادرا سے تیار کرائیں تو ملک بھر میں ایک ہی سینٹر ل ڈیٹا بیس ہو سکے ۔