”را“پاکستان میں بدامنی پھیلارہی ہے،ثبوت بھارت کو فراہم کر دیئے ہیں،سیکرٹری خارجہ،سانحہ صفورا میں ملو ث 2 دہشت گردوں نے ”را“ سے تربیت لینے کا اعتراف کیا ،داعش تنظیم پاکستان سمیت عالمی دنیا کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، سکیو رٹی ادارے داعش کے خطرے سے نمٹنے کیلئے کام کررہے ہیں،سانحہ صفورا میں داعش کے ملوث ہونے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، اعزاز چوہدری کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

جمعہ 15 مئی 2015 09:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2015ء)سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ سانحہ صفورا میں ملوث پکڑے گئے 2 دہشت گردوں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ سے تربیت لینے کا اعتراف کیا ہے،سانحہ صفورا میں ”را“ کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں ،یہ ثبوت بھارت کو فراہم کر دیئے ہیں، ”را “ پاکستان میں بدامنی پھیلا رہی ہے،داعش تنظیم پاکستان سمیت عالمی دنیا کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، سکیورٹی ادارے داعش کے خطرات سے نمٹنے کیلئے کام کررہے ہیں،سانحہ صفورا میں داعش کے براہ راست ملوث ہونے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا،پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے،اکثریت گروہوں کا خاتمہ کیا جا چکا ہے ،باقی بچ جانے والے گروہ مختلف شہروں میں کارروائیاں کررہے ہیں،ان کارروائیوں میں سانحہ صفورا بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم اورقیادت میں اتفاق ہے ،ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور کئی گروہ کا خاتمہ کیا جا چکا ہے ،باقی بچ جانے والے گروہ ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کررہے ہیں ان میں سے ایک کارروائی سانحہ صفورا ہے اور اس طرح کی کارروائی پشاور میں بھی کی گئی ہے،سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے کرنے والے اور ذمہ داری قبول کرنے والے گروہ الگ الگ ہو سکتے ہیں،سانحہ صفورا میں داعش کے براہ راست ملوث ہونے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا،داعش پاکستان سمیت دنیا بھر کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے ،پاکستان میں داعش کے خطرات سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی ادارے کام کررہے ہیں،سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ سانحہ صفورا میں گرفتار ہونے والے2 دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سے تربیت حاصل کی ہے اور اس سانحہ میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ملے ہیں اور یہ ثبوت بھارت کو فراہم کر دیئے گئے ہیں اور بارہا کئی بھارت کو آگاہ کر چکے ہیں کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی”را“ پاکستان میں بد امنی پھیلا رہی ہے،وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ کابل کے دوران افغان صدر سے پاکستان میں ”را“ کی کارروائیوں کا معاملہ اٹھایا ہے ،ہم نے واضح کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی ،آخری دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے پاکستان دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے ملک میں قیام امن کیلئے تمام ادارے مل کر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :