اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

جمعرات 14 مئی 2015 08:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء ) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا گیا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے گرین سنگل دے دیا پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے ترجمان کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کی جانب گورنر کو ہاتھ سے لکھا گیا استعفیٰ پیش کرنے کا تاثر بھی غلط ہے اس وقت تک اسپیکربلوچستان اسمبلی کی جانب سے گورنر ہاؤس کو کوئی ہاتھ سے لکھا گیا استعفیٰ موصول نہیں ہوا ترجمان نے کہا کہ پارٹی جلد بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرے گی ۔