ایرانی سفارتخانے کا مولانافضل الرحمن کو ویزہ دینے سے انکار

جمعرات 14 مئی 2015 09:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء)ایرانی سفارتخانے نے جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن کوایران کے دورے پرجانے کے لئے ویزہ دینے سے انکارکردیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن کی سربراہی میں ایک وفد نے16مئی کومدرسہ زاہدان میں دستاربندی میں شرکت کرنے کیلئے جاناتھا۔جمعیت علماء اسلام کے راہنماکوویزہ دینے سے انکارکردیاگیا۔واضح رہے مولانافضل الرحمن وفاقی حکومت میں شراکت داراورکشمیرکمیٹی کے چیئرمیں بھی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے اب تک اس اقدام پرکوئی ردعمل ظہارنہیں کیا