وزارت مذہبی امور کی آئندہ بجٹ میں 10سے20فیصد تک اضافہ کی تجویز

جمعرات 14 مئی 2015 09:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے مالی سال2015-16کیلئے بجٹ میں 10سے20فیصد تک اضافہ کی تجویز پیش کردی ،ذرائع کے مطابق پچھلے مالی سال2014-15کے بجٹ میں وزارت مذہبی امور نے 34کروڑ98لاکھ86ہزار روپے خرچ کئے جبکہ اس سال2015-16کیلئے بجٹ کا تخمینہ تقریباً5کروڑ روپے اضافہ کے ساتھ40کروڑ15لاکھ25ہزار لگایا گیا ہے وزارت مذہبی امور کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی حکومت کی منظوری سے مشروط ہو گا خبر رساں ادارے کو ذرائع سے مو صول ہونے والی تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پچھلے مالی سال2014-15میں وزارت کی تعمیرو مرمت کی مد میں 20لاکھ 17ہزار روپے خرچ کئے جبکہ رواں مالی سال اس میں 3لاکھ کے قریب اضافہ ممکن ہے اسی طرح پچھلے مالی سال وزارت مذہبی امور نے 11کروڑ8لاکھ22ہزار روپے خرچ کئے جبکہ رواں سال اس میں بھی تقریباً25لاکھ روپے اضافہ کا امکان ہے وزارت مذہبی امور کو چلانے کیلئے اخراجات میں بھی3کروڑ روپے اضافہ ممکن ہے وزارت مذہبی امور نے ٹرانسفر زکی مد میں پچھلے سال11کروڑ6لاکھ روپے خرچ کئے جبکہ رواں مالی سال اس میں بھی تقریباً1کروڑ روپے اضافہ کا امکان ہے جبکہ معتبر ذرائع نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال 2015-16کے بجٹ میں تمام وفاقی ملاز مین کے ہاؤس رینٹ میں100فیصد اضافہ کا بھی امکان ہے

متعلقہ عنوان :