وزارت حزانہ نے مجوزہ بجٹ کیلئے 11ارب سے زائد رقم مانگ لی ،رقم ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہو گی،ذرائع

جمعرات 14 مئی 2015 09:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء)وزارت حزانہ نے2015-16ء کے مجوزہ بجٹ کیلئے اپنی وزارت ومتعلقہ شعبوں کیلئے 11ارب سے زائد رقم مانگ لی ہے،رقم ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہو گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ حکام نے اپنی فنانس ڈویژن کے لئے1ارب25کروڑ60لاکھ 9ہزار کی گرانٹ طلب کی ہے جبکہ اقتصادی امور ڈویژن کیلئے43کروڑ30لاکھ چالیس ہرار روپے مختص کرنے کو کہا ہے،اس طرح نجکاری کمیشن کیلئے 13کروڑ99لاکھ 3ہزار روپے کی ڈیمانڈ کی ہے اس طرح ریونیو ڈویژن کے لئے29کروڑ70لاکھ95ہزار روپے اور ایف بی آر کے لئے3ارب23کروڑ74لاکھ9ہزار روپے کی رقم مختص کرنے کی تجویز دی ہے، اسی طرح شماریات ڈویژن کیلئے1ارب79کروڑ75لاکھ7ہزار کی رقم ڈیمانڈ کی ہے جو ان ڈویژن میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں،ملازمین کے ریٹائرمنٹ فنڈ،الاؤنس اور دیگر معاملات میں صرف ہوں گے

متعلقہ عنوان :