اقتصادی راہداری منصوبے پراب بھی تحفظات ہیں ،ابھی دورنہیں کئے گئے ، اسفندیارولی

جمعرات 14 مئی 2015 09:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پراب بھی تحفظات ہیں ،ابھی دورنہیں کئے گئے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسفندیارولی کاکہناہے کہ پاک چین اکنامک کوریڈورکے حوالے سے اقتصادی راہداری اوراقتصادی زون سے متعلق تفصیل جانناچاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت آل پارٹیزکانفرنس کے موقع پربریفنگ کے دوران ان تحفظات کودورنہیں کیاگیا۔

جس پرعوامی نیشنل پارٹی نے تحفظات ظاہرکئے ہیں ،ہمارے تحفظات اب بھی باقی ہیں ،اسے دورنہیں کیاگیاجبکہ باجوڑسے ژوب تک وزیرستان روٹ ہماری تجویزہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں دہشتگردی کامعاملہ سنگین بن گیاہے ،دہشتگردی کامقابلہ ودادرسی پوری قوم کومل کرکرناہوگا

متعلقہ عنوان :