پاکستان کا ایشیائی ترقیاتی بنک کیسا تھ بلوچستان میں نیشنل ہائی وے نیٹ ورک پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے 195 ملین ڈالر کا معاہدہ ،معاہدہ کے تحت بلوچستان میں 79 کلومیٹر کیژوب مقل کوٹ سٹرک اور قلعہ سیف اللہ میں 128 کلومیٹر کی دو لین سٹرک بحا ل کی جا ئے گی

جمعرات 14 مئی 2015 09:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء) حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک نے بلوچستان میں نیشنل ہائی وے نیٹ ورک پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے 195 ملین ڈالر کے معاہدہ پر دستخط کر دیئے ۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وائس صدر ایشیائی ترقیاتی بنک وانسائی زونگ میں ملاقات کے بعد دونوں پارٹیوں نے معاہدہ پر دستخط کئے اس معاہدہ کے تحت بلوچستان میں 79 کلومیٹر کیژوب مقل کوٹ سٹرک اور قلعہ سیف اللہ میں 128 کلومیٹر کی دو لین سٹرک کی بحالی شامل ہے اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اے بی ڈی کی اہم شعبوں میں ترقیاتی کوششوں کو سراہا انہوں نے مقامی اور ریجنل وسائل کو بہتر بنانے کے لئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

واپس صدر اے بی ڈی نے حکومت پاکستان کی معیشت کی بحالی کی کوششوں کو سراہا اس سے پہلے ون ٹو ون ہونے والی ملاقات ہیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وائس صدر اے بی ڈی کا توانائی شعبہ اور اس ایس او ای ریفارم میں 1.2 ملین کا ڈالر کا قرضہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور اس کے علاوہ 2014 میں پاکستان کے مختلف حصوں میں آنے والے سیلاب کے موقع پر کی جانے والی مدد پر بھی شکریہ ادا کیا انہوں نے بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر پر 195 ملین ڈالر دینے پر اے بی ڈی کو سراہا ۔

اس منصوبہ سے بلوچستان میں معاشی ترقی کو فروغ ملے گا اس موقع پر وائس صدر وانسائی نے پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتویں ریویو کو مکمل کرنے پر مبارکباد اور کہا کہ پاکستان نے مائیکرو و اکنامک استحکام کی جانب سفر شروع کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اے بی ڈی پاکستان کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :