پاکستان یمن میں ریلیف کیلئے 10لاکھ ڈالردیگا، مسئلے کے سیاسی حل کیلئے مذاکرات ہونے چاہئیں، سرتاج عزیز

جمعرات 14 مئی 2015 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء)مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاہے کہ پاکستان یمن میں ریلیف کے لئے 10لاکھ ڈالردیگا،یمن مسئلے کے سیاسی حل کیلئے مذاکرات ہونے چاہئیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سرتاج عزیزنے کہاکہ یمن میں سیزفائرسے مسئلے کے حل کی جانب پیشرفت ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان یمن میں ریلیف کے لئے دس لاکھ ڈالردیگا،یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کیلئے مذاکرات شروع ہونے چاہئیں ۔انہوں نے کہاکہ نجران میں حملے سے ایک پاکستانی بھی جاں بحق ہواہے