اعظم سواتی سینیٹر بن گئے

جمعرات 14 مئی 2015 09:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء) سینٹ کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار اعظم سواتی 70 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ۔ سینٹ کے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار اعظم سواتی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) گروپ کے امیدوار سابق سینیٹر غلام علی کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ اعظم سواتی نے 70ووٹ حاصل کرکے نشست جیت لی جبکہ مخالف امیدوار غلام علی کو 41 ووٹ ملے ۔

(جاری ہے)

سات ووٹ مسترد کردیئے گئے ۔ نو منتخب سینیٹر اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سینٹ میں اپنے صوبے کے حقوق کے حصول کیلئے کام کرونگا میں تمام ارکان کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار غلام علی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے نمائندوں نے مجھے ووٹ نہیں دیئے اس لئے میں ہار گیا اگر وہ دے دیتے تو میں کبھی بھی نہ ہارتا مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے وزیراعظم کا حکم نہیں مانا وزیراعظم اس کا نوٹس لیں ۔