نوازشریف، خواجہ آصف ، آصف زرداری اورفاروق ستار کی اسماعیلی کمیونٹی کے راہنماسلطان الانہ کے گھر آمد ، سانحے صفورہ گوٹھ پردکھ کااظہار،جاں بحق افرادکے لواحقین سے ملاقات اورتعزیت

جمعرات 14 مئی 2015 09:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2015ء)وزیراعظم محمدنوازشریف،وزیردفاع خواجہ آصف ،سابق صدرآصف علی زرداری اورفاروق ستارکے ہمراہ اسماعیلی کمیونٹی کے راہنماسلطان الانہ کے گھرپہنچ گئے ۔سانحے پردکھ کااظہار،جاں بحق افرادکے لواحقین سے ملاقات اورتعزیت کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمدنوازشریف بدھ کے روزاعلیٰ سطحی اجلاس کے بعداسماعیلی کمیونٹی کے راہنماسلطان الانہ کی رہائش گاہ پہنچے ،وزیردفاع خواجہ آصف،سابق صدرآصف علی زرداری اورایم کیوایم کے فارق ستاربھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔

وزیراعظم اورسیاسی رہنماوٴں نے سانحہ صفورامیں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے ملاقات کی جس میں سانحے پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیااورلواحقین سے تعزیت اوردلی ہمدردی کااظہارکیا۔سیاسی رہنماوٴں نے جاں بحق فرادکے لئے دعاکی