عشرت العباد سے کوئی خفگی ہے نہ پی پی سے ورکنگ ریلیشن شپ کے مخالف ہیں،فاروق ستار ،سندھ میں عملداری کس کی ہے یہ طے نہیں ہورہا ،گورنر سندھ بے اختیار اور غیر مؤثر ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 13 مئی 2015 08:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء)ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ گورنر سندھ عشرت العباد سے کوئی خفگی نہیں اور نہ ہی پیپلزپارٹی سے ورکنگ ریلیشن شپ کے مخالف ہیں،یہ طے نہیں ہورہا کہ سندھ میں عملداری کس کی ہے،گورنر سندھ بے اختیار اور غیر مؤثر ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ایم کیو ایم کی کوئی خفگی نہیں ہے،ایم کیو ایم جمہوریت کو موقع دینے کیلئے حکومت میں شامل رہی،ہم پیپلزپارٹی سے ورکنگ ریلیشن شپ کی مخالفت نہیں کرتے بلکہ ہم ورکنگ ریلیشن شپ چاہتے ہیں یہ طے نہیں ہورہا کہ سندھ میں عمل داری کس کی ہے۔

انہوں نے ہکا کہ گورنر سندھ کے پاس کوئی اختیار نہیں وہ بے اختیار گورنر ہیں اور غیر مؤثر نہیں ان کا کہنا تھا کہ نائن زیرو سے جرائم پیشہ افراد برآمد ہونے کا تاثر غلط ہے