اقتصادی راہداری اور بجلی منصوبوں پر چین سے قرضہ نہیں لیا ہے ،خواجہ آصف،چین کے ساتھ تمام منصوبے چینی سرمایہ کاری ہے، پختونخواہ میں بجلی کے سب سے زیادہ منصوبے لگائے جارہے ہیں، صوبہ میں لود شیڈنگ ڈیمز میں پانی کی کمی سے ہے ، خیبرپختونخواہ کے بیشتر مسائل طے ہوچکے ہیں مسئلہ صرف عمل درامد کا تھا جس پر وزیراعظم نواز شریف پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کرینگے ، میڈیا ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 13 مئی 2015 08:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری اور بجلی کے منصوبوں پر پاکستان نے چین سے قرضہ نہیں لیا ہے چین کے ساتھ تمام منصوبے چینی سرمایہ کاری ہے۔ خیبرپختونخواہ مین بجلی کے سب سے زیادہ منصوبے لگائے جارہے ہیں اور پختونخواہ میں بجلی کی لود شیڈنگ ڈ یمز میں پانی کم ہونے کی وجہ سے ہے۔

خیبرپختونخواہ کے بیشتر مسائل طے ہوچکے ہیں مسئلہ صرف عمل درامد کا تھا جس پر وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کرنی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ یہ تاثر غلط ہے کہ منصوبوں پر پاکستان نے چین سے قرضہ لیا ہے۔ پاکستان نے چین سے کسی قسم کا قرضہ نہیں لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے چین سے کسی قسم کا قرضہ نہیں لیا۔ پاکستان میں چین خالصتاً سرمایہ کاری کررہا ہے انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری میں ہائیڈرل پاور کا سب سے زیادہ حصہ خیبرپختونخواہ کا ہے اور یہاں بجلی کے سب سے زیادہ منصوبے لگیں گے ۔ چینی سرمایہ کاری سے سب سے زیادہ ساٹھ فیصد آبادی والے منصوبے پنجاب کو پچیس فیصد فائد ہ ہوگا اور دیگر صوبوں کو پچیس فیصد فائدہ پہنچے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواہ میں لوڈ شیڈنگ ڈیمز میں پانی کم ہونے کی وجہ سے ہے اور اگر خیبرپختونخواہ کی حکومت نے کسی منصوبے کو کرنا ہو تو وفاق اس کی پوری مدد کرے گا۔ خیبرپختونخواہ کی حکومت نے کسی منصوبے کو کرنا ہو تو وفاق اس کی پوری مدد کرے گا۔ خیبرپختونخواہ کے کچھ علاقوں میں 90 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے جبکہ صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کم ہوتی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ چین نے سب سے زیادہ سرمایہ کاری پختونخواہ میں کی ہے اور چاروں صوبوں میں بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دو ہزار سات سو میگاواٹ بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور وفاقی حکومت نے اب تک دو ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کرلی ہے جس سے لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع ہوگی خواجہ آصف نیمزید کہا کہ چینی منصوبے وسائل کی بنیاد پر لگائے جارہے ہیں اور اس حوالے سے چینی بینک اپنی کمپنیوں کو پیسہ دے رہی ہے جو پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر ینگے جس میں ان کو تفصیلی آگاہ کیا جائے گا اور ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

بعد ازاں وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان کوغیرمستحکم کرنے میں بھارتی ایجنسی ”را“متحرک ہے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہارایک نجی ٹی وی سے گفتگوکے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک سمیت دیگرپارلیمنٹرین کے ہمراہ اسلام آبادمیں پارلیمنٹ کے سامنے دھرناایک سیاسی دورہ تھا،لوڈشیڈنگ پورے ملک کامسئلہ ہے ،ہم نے فیصلہ کیاہے کہ جہاں تیس فیصدسے زائدبجلی کی چوری فیڈرسے ہوتی ہووہاں بجلی کی فراہمی منقطع کریں ،101فیڈرایسے ہیں جہاں90فیصدسے کم بجلی کے بل ادانہیں کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جن فیڈروں میں 70فیصدسے زائدنقصان جارہوان کواخبارمیں اشتہاردیں گے ،محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کرتاہوں کہ بجلی چوروں کی نشاندہی کریں ،بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کاکہاہے ۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے فی یونٹ کے نرخ میں 6روپے کی کمی کردی ہے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں 2گھنٹے کافرق آیاہواہے ۔صنعت کوبلاتعطل بجلی کی فراہمی کی جارہی ہے ۔

گزشتہ 8ماہ سے انڈسٹری کوبلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں پرائیویٹ سیکٹرسے بجلی بل کی ادائیگی کی جارہی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے نہیں ہورہی ہے ،سندھ میں پرائیویٹ سیکٹرسے وصولیاں زیادہ بہترہیں ،حکومت نے بجلی پر87ارب ٹیرف ریلیف دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں لوڈشیڈنگ پرسیاست کی جارہی ہے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان چین راہداری منصوبہ سیاست کاشکارنہیں ہونے دیں گے ،وزیراعظم نوازشریف آج بدھ کوآل پارٹیزکانفرنس طلب کرلی ہے ،ان میں تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات دورکریں گے ،ہم سیاسی لوگ ہیں تمام مسائل کوسیاسی طورپرحل کریں گے اورتمام خدشات دورکریں گے ۔انہوں نے کہاکہ سابق صدرپرویزمشرف نے اپنی نوکری بچانے کیلئے 2بارآئین کومعطل کیا،ان کاکہناتھاکہ عمران خان کی سب سے بڑی غلطی آناکامسئلہ ہے ،سیاست کے دروازے کھلے ہیں ،لوگ سمجھ گئے کہ عمران خان صبح اسمبلی میں آتے ہیں شام کوگالیاں دیتے ہیں ۔

عمران خان کنٹینرپربیٹھ کرفوجی مداخلت کے منتظرتھے کہ وہ کب انگلی اٹھائے گی،لیکن ایسانہ ہوا۔عمران خان نے پی ٹی وی ،پارلیمنٹ پرحملہ کیا،کنٹونمنٹ بورڈکے انتخابات میں شکست کھاگئے ،سیاست گلی محلوں میں ہوتی ہے کنٹینرمیں نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان شوکت خانم کے فنڈزسے بیرون ملک سرمایہ کاری کرتے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ موجودہ حکومت پانچ سال مکمل کریگی ۔

اورملک ترقی کی راہ پرگامزن کرکے دم لیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں قیام امن کیلئے ضرب عضب آپریشن جاری ہے دہشتگردوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے تمام صوبوں میں توانائی کے منصوبے شروع کرنے کافیصلہ کرلیاہے ،پنجاب میں پانچ ہزارمیگاواٹ ،گلگت بلتستان میں 11ہزارمیگاواٹ،کے پی کے میں تقریباً10ہزارمیگاواٹ ،سندھ میں 10250میگاواٹ جبکہ کشمیرمیں 4ہزارمیگاواٹ کے منصوبے شروع کرنے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت بجلی کی مدمیں 270ارب روپے کے سرکلرڈیٹ موجودہے ۔ان کاکہناہے کہ کے الیکٹرک سے کنٹرکٹ ختم ہواہے ،نیاکنٹریکٹ نئی شرائط وضوابط کے مطابق ہوگا،کے الیکٹرک نے پی ٹی وی کے سواارب روپے اداکرنے ہیں ،کے الیکٹرک کوواجب الادارقم کی ادائیگی کرنی ہوگی میں نے ذاتی طورپرادائیگی بارے کہاہواہے کہ کسی بھی کمپنی یاحکومتی ادارے کے واجبات ہضم کرنے نہیں دیں گے