تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس،ریٹرننگ افسران کے کردارپرغور، اگلے پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کیلئے ایجنڈابھی طے کیاگیا

بدھ 13 مئی 2015 08:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس ،اجلاس میں ریٹرننگ افسران کے کردارپرغورکیاگیا،جبکہ اگلے پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کیلئے ایجنڈابھی طے کیاگیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روزتحریک انصاف کے رہنماعارف علوی کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس بندکمرہ میں ہوا،جس میں کمیٹی ممبران علی محمدخان ،شفقت محمود،رضوان جدون،سراج محمدخان ،قیصرجمال اورساجدہ بیگم نے شرکت کی ۔اجلاس میں عارف علوی کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے کردارپرروشنی ڈالی گئی اوراگلے پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی میں شرکت کے حوالے سے ایجنڈابھی طے کیاگیا