بھارتی جیلوں میں 134پاکستانی ماہی گیر قید ، گذشتہ 5سالوں کے دوران 16ہزار سے زائد پاکستانیوں نے امریکہ اور جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے ،خرم دستگیر

بدھ 13 مئی 2015 08:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء)سینٹ کو بتایا گیا کہ بھارتی جیلوں میں 134پاکستانی ماہی گیر قید ہیں، گذشتہ 5سالوں کے دوران 16ہزار سے زائد پاکستانیوں نے امریکہ اور جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے ،بیرون ممالک سفارت خانوں میں تقرری کا دورانیہ تین سال ہے سینٹ میں سینیٹر سسی پلیجو کی جانب سے بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد اور ان کی رہائی کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے بتایا کہ گذشتہ سال بھارتی جیلوں میں قید68جبکہ اس سال 17ماہی گیروں کو آزاد کرایا گیا ہے انہوں نے بتایاکہ یہ ایک بہت ہی حساس معاملہ ہے سمندری حدود پار کرنے والے ماہی گیروں کو پکڑ لیا جاتا ہے اور بعد میں سفارت خانوں کے زریعے ان کی شناخت معلوم کی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ کئی مہینوں تک شناخت کے مرحلوں سے گذرتے ہیں انہوں نے بتایاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کر رہا ہے تاکہ مسئلے کو فوری حل نکالا جا سکے سینٹر طلحہ محمود کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے تحریری جوابات میں بتایا گیا کہ بیرون ممالک میں سیاسی بنیادوں سول حقوق اور ازادی کی عدم فراہم کی بناء پر طلب کی جاتی ہے اور ایسے معاملات میں وہ ممالک زیادہ تر معلومات فراہم نہیں کرتے ہیں وزارت خارجہ کو دستیاب معلومات کے مطابق 2010سے 2015تک مجموعی طور پر 15597افراد نے سیاسی پناہ طلب کی ہے امریکہ میں ان پانچ سالوں کید وران 961افراد نے سیاسی پناہ طلب کی جبکہ سربیا میں 70افراد نے سیاسی پناہ طلب کی ہے بیرون ممالک سفارت خانوں میں ملازمین کی تعیناتیوں کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں بتایاگیا کہ سفارت خانوں میں تعیناتیوں کا عرصہ تین سال ہوتا ہے تاہم بعض وجوہات کی بناء پر اس میں ایک سال تک توسیع کر دی جاتی ہے اس وقت مختلف ممالک میں تعینات سفیر اور دیگر عملہ اپنی مدت پوری کر چکے ہیں ان میں بعض کے تبادلوں کے احکامات جاری ہو چکے ہیں اور بعض ابھی ہو رہے ہیں ان میں تاخیر بعض سفری دستاویزات اور ان کی جگہ لینے والے افسران کو درپیش مسائل کی وجہ سے ہو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :