ٹانک میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، چار اہلکار شہید

بدھ 13 مئی 2015 08:14

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل ٹانک میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار اہلکار شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحصیل ٹانک میں وانا روڈ پر شیخ اتار کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے دو ایف سی اہلکار اور دو ایف ڈبلیو او کے ملازم شہید ہوگئے ایف ڈبلیو او کی گاری گشت کے بعد واپس آرہی تھی۔

متعلقہ عنوان :