کراچی کامعاملہ بڑاسنجیدہ ہے ،حالات ٹھیک کرنے کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے ، پرویزرشید،ایم کیوایم کے گورنرسے استعفیٰ لینے کے معاملے پرتبصرہ نہیں کرسکتا،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 12 مئی 2015 08:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشیدنے کہاہے کہ کراچی کامعاملہ بڑاسنجیدہ ہے ،حالات ٹھیک کرنے کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے ،ایم کیوایم کے گورنرسے استعفیٰ لینے کے معاملے پرتبصرہ نہیں کرسکتا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اپنے بندے سے استعفیٰ مانگاہے ،سیاسی جماعتوں میں نظم وضبط چلتاہے ۔

(جاری ہے)

سندھ کے حالات کے لئے کئے جانے والے اقدامات متاثرنہیں ہونے چاہئیں ،تمام اسٹیک ہولڈرزکومشاورت سے حل نکالناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ این اے 125کے معاملے پرہم سرخروہوئے ہم پرلگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔الیکشن ٹریبونل کے فیصلے میں لکھاگیاہے کہ دھاندلی نہیں ہوئی جبکہ تحریک انصاف کاموٴقف تھاکہ دھاندلی ہوئی ہے ،سعدرفیق پرکوئی الزام ثابت نہیں ہوا،این اے 125کامعاملہ عدالت میں ہے ،مزیدتبصرہ نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ماضی کے الیکشن کی نسبت2013ء کے الیکشن بہترہوئے ہیں ،2013ء کے الیکشن بہترنظام میں ہوئے ۔نادرانے این اے 122کے ووٹوں کے بارے میں بتایاہے کہ تصدیق نہیں ہوسکی ،جعلی ووٹ قرارنہیں پائے

متعلقہ عنوان :