کراچی، ذوالفقار مرزا پر ایک اور مقدمہ درج

منگل 12 مئی 2015 08:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء)سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،مقدمہ بکتر بند گاڑی پر چڑھ کر تقریر کرنے اور پولیس اہلکاروں کو دھکا دینے کے الزام میں آرام باغ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے ۔سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف آرام باغ پولیس اسٹیشن میں ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ذوالفقار مرزا اور ان کے 10ساتھیوں کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 191/15ایس ایچ او آرام باغ عالم ڈاہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ انسداد دہشت گردی کی کورٹ کے باہر بکتر بند پر چڑھ کر تقریر کرنے اور پولیس اہلکاروں کو دھمکانے پردرج کیا گیا ہے ۔مقدمے میں ذوالفقارمرزا کے وکیل اشرف سموں کو بھی نامزد کیا گیا ہے،اس ضمن میں ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ نے میرے خلاف مقدمات درج کرنے کا منع کیا ہے،حکومت نے ایک اور ایف آئی آر کاٹ کرثابت کردیا کہ وہ بوکھلاہٹ کا شکارہے،حکومت نے ایک اور ایف آئی آر کاٹ کرثابت کردیا کہ وہ بوکھلاہٹ کا شکارہے۔

متعلقہ عنوان :