حکومت نے بیرونی سرمایہ کاروں کافی مراعات دی ہیں ، غیر ملکی زرمبادلہ بڑھنے سے معیشت میں بہتری آئی ، اسحاق ڈار

منگل 12 مئی 2015 08:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے بیرونی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے کافی مراعات دی ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی زرمبادلہ بڑھنے سے معیشت میں کافی بہتری آئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم کے خصوصی مشیر جاوید ملک کی قیادت میں آنے والے سات رکنی عالمی بزنس مین کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت نے سرمایہ کاروں کوکافی مراعات بھی دی ہیں اس لیے سرمایہ کارون کو اس حوالے سے فائدہ اٹھانا چاہیے انہوں نے وفد کو پاکستان کی معاشی صورتحال کے بارے میں بتایا اور وفد کیجانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مدد فراہم کرنیکی یقین دہانی بھی کروائی۔

وفد نے وزیر خزانہ کی معاشی پالیسیوں پر انہیں مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :