شدید اختلافات کے باوجود جوڈیشل کمیشن میں پی پی اور پی ٹی آئی میں ایکا

منگل 12 مئی 2015 08:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے اختلافات کے باوجود جوڈیشل کمیشن کے سامنے ایکا کر لیا ہے، یہ اتفاق رائے ایک مشترکہ مقصد دھاندلی کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سرکردہ رہنما اور وکیل اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی کے قانونی وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ کو اہم سوالات فراہم کئے ہیں اور یہ واقع آئینی شواہد کی جرح کے درمیان سامنے آئے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھرنے کے دوران پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں ٹھن گئی تھی دھرنے کے کافی عرصے بعد بھی پیپلزپارٹی کو مختلف فورمز پر پی ٹی آئی کی نفرت کا سامنا رہا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کسی حد تک پیپلزپارٹی کے خلاف اس جلتی آگ پر پانی ڈالا ہے تاہم وہ عوامی اجتماعات میں مسلم لیگ سمیت پیپلزپارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی سماعت میں اس طرح کوئی تاثر دکھائی نہیں دیتا۔ اس حقیقت کے برعکس پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی ز رداری نواز شریف کی حکومت 5 سال کا عرصہ مکمل کرنے کے حق میں ہیں۔ ایسے میں اعتزاز احسن نے جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی کے ساتھ ایکا کر لیا ہے تاکہ گزشتہ انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے کر نئے انتخابات کروائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :