”ماڈل ایان علی کا بنا وٴ سنگھا ر“، عدالت میں پیشی پر جا نے کے لئے ایک لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کر ڈالے،میک اپ پر 45 ہزار روپے ، بوتیک کے سوٹ پر 52 ہزار روپے خرچ کئے،جیل کی زندگی اتنی بھی مشکل نہیں جتنی آج تک سمجھتی رہی ہوں ۔ ایا ن علی

پیر 11 مئی 2015 07:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2015ء) خوبرو ماڈل ایان علی نے عدالت میں پیشی پر تیاری کے لئے ایک لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کر ڈالے ۔ میک اپ پر 45 ہزار روپے ، بوتیک کے سوٹ پر 52 ہزار روپے خرچ کئے ۔ ۔ خبر رساں ادارے نے ماڈل ایان علی کی ذاتی ڈائری کے اوراق کی کاپی حاصل کر لی ، خوبرو ماڈل اپنی ڈائری پر رقمطراز ہیں ، جیل کی زندگی اتنی بھی مشکل نہیں جتنی آج تک سمجھتی رہی ہوں ۔

جیل سے باہر ہزاروں نظروں کا سامنا جبکہ جیل میں سوائے تبدیل ہونے والے روزمرہ کے اہلکاروں کے باقی سب کچھ ویسے کا ویسا ہے ، آج بھی کئی ٹیلی فون کالز اٹنڈ کر کے سر میں درد محسوس کیا ۔ تاہم خادماؤں کی خدمت نے ایک بار پھر تازہ دم کر دیا ۔ جیل سے نکل کر پیشی پر جانا اور اس کے لئے تیاریاں کرنا انتہائی مشکل اور صبر آزما کام ہے صبح سویرے خواہش کے برعکس جلد اٹھ جانا ، صبح صبح میک اپ آرٹسٹ کی خدمات حاصل کرنا ، بوتیک سے آئے رنگ برنگے ملبوسات سے یکسر مختلف جوڑے کا انتخاب بڑا ہی صبر آزما کام ہے بالوں کے سٹائل پر ہی 40 سے 45 منٹ لگ جاتیہیں اب تو جیل اہلکاروں کو میرے بالوں کے سٹا ئل میں مدد دینے والے آلات کے نام کچھ کچھ یاد ہو گئے ہیں ایک دن بھی ورزش نہ کروں تو جسم ٹوٹنے اور بکھرنے لگتا ہے ذرائع کا کہنا ہیکہ ماڈل ایان علی جب پیشی پر گئی تھیں تو انہوں نے فرانس کی کمپنی کا بنا ہوا پرفیوم لگایا تو جیل کے درو دیوار اس سے مہک سے گئے اور یہ خوشبو اتنی زبردست تھی کہ جیل حکام کافی دیر تک اس کی مہک محسوس کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تو ایک پیشی پر جانے کے اخراجات ہیں بقایا وکلاء حضرات کی فیسیں ، جیل سے جج تک اور پھر جج سے جیل تک کا سفر بھی کسی طلسماتی کہانی سے کم نہیں ۔ خواتین و حضرات کے عجیب قسم کے تبصرے کبھی روح کو گھائل کبھی سرشار کر دیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :