”را “کے جوایجنٹ ہیں ان پرکتے چھوڑے جائیں ،شیخ رشید،ذوالفقارمرزا زرداری کی جڑوں میں بیٹھ گیا ،نوازشریف کیخلاف گستاخی نہ کروں گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 11 مئی 2015 07:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2015ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ ”را “کے جوایجنٹ ہیں ان پرکتے چھوڑے جائیں ،ذوالفقارمرزاآصف علی زرداری کی جڑوں میں بیٹھ گیاہے ،نوازشریف کے خلاف گستاخی کی اورنہ کروں گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے ،قوم جب تک سڑکوں پرنہیں آئے گی حالات نہیں بدلیں گے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ عزیربلوچ کوفوج بلائے تودنیاکی کوئی طاق انہیں دبئی میں نہیں رکھ سکتی۔ملکی سلامتی سب سے زیادہ اہم ہے را کے جوایجنٹ ہیں ان پرکتے چھوڑے جائیں اورعبرتناک سزادی جائے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے خلاف گستاخی نہیں کی اورنہ ہی کروں گاہمیشہ عزت کی ہے

متعلقہ عنوان :