افغان دہشت گردوں کا پاکستانی علاقے چہارمنگ پر مارٹر گولوں سے حملہ، ایک شہری جاں بحق،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی حملہ آور فرار،سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزی پر قبائلیوں کا احتجاج ، حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 11 مئی 2015 07:52

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2015ء) افغان صوبے کنڑ سے دہشت گردوں نے پاکستان کے سرحدی علاقے چہارمنگ کے مقام پر آبادی پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا جس سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔ افغان صوبے کنٹر سے دہشت گردوں کے حملوں کا سلسلہ کئی روز سے جاری قبائلیوں نے شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز دہشت گردوں نے افغانستان کے صوبے کنڑ کی سرحدی حدود سے پاکستان کی سرحدی حدود چہارمنگ کے مقام پر آبادی پر مارٹر گولے داغے ہیں جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

حکام کے مطابق سرحدی حدود پر مارٹر گولوں کے حملے میں ایک عام شہری جاں بحق ہو گیا ہے اور افغان سرحدی حدود پر کئی روز سے مارٹر گولوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری کی ہلاکت اور سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزی پر قبائلیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :