وفاق ناروالو ڈشیڈنگ و دیگر حقوق پر غور نہ کیا تو پارلیمنٹ کے سامنے مستقل دھرنا دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے،پرویز خٹک ، اپوزیشن سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی کی تمام پارلیمانی جماعتیں کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گی ،وفاق چھوٹے صوبوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کرے، آئندہ صوبائی بجٹ بھی متوازن اور عوام دوست ہوگا ،بلدیاتی انتخات میں کارکردگی کی بنیاد پر بھر پور کامیابی حاصل کر ینگے،میڈیا سے بات چیت
پیر 11 مئی 2015 07:06
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2015ء)وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی کی ناروالو ڈشیڈنگ اور صوبے کے دیگر حقوق پر غور نہ کیا تو پارلیمنٹ کے سامنے مستقل دھرنا دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے، کل منگل 12مئی کو اپوزیشن سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی کی تمام پارلیمانی جماعتیں مرکز سے صوبے کے حقوق حاصل کرنے کیلئے اُن(وزیراعلیٰ) کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گی، وفاقی حکومت چھوٹے صوبوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کرے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ صوبائی بجٹ بھی متوازن اور عوام دوست ہوگا جس میں غریبوں کیلئے ریلیف کی کئی سفارشات کی گئی ہیں عام آدمی کے لیے بہترین بجٹ ہوگااپوزیشن غلط افواہیں پھیلا رہی ہے،صوبہ کاترقیاتی بجٹ نہ پچھلے سال لیپس ہوا تھا اور نہ اس سال لیپس ہوگا ترقیاتی فنڈ جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے دوبارہ جاری کیا جاتاہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخات میں حکمران جماعت کارکردگی کی بنیاد پر بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اپوزیشن شکست کے خوف سے بے جا واویلاکررہی ہے وہ پی پی پی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر میاں مظفر شاہ ایڈوکیٹ کے بھائی میاں کمال شاہ باچا کی وفات پر اے ایس سی کالونی نوشہرہ میں ان کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل، میاں کمال شاہ کے صاحبزادے میاں فیصل کمال، میاں بلاول کمال ، میاں عثمان کمال اور پروفیسر فیاض بھی موجود تھے پرویز خٹک نے کہا کہ بجٹ میں غریب عوام کے لیے ریلیف ہوگا کیونکہ تحریک انصاف واحد جماعت جو اپنے منشورپر من وعن عمل کررہی اور ہم نے عوام سے جو وعد ے کئے ہیں وہ پورے کررہے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام اراکین صوبائی حقوق کیلئے بارہ مئی کو پارلیمنٹ کے سامنے بھر پور احتجاج کریں گے اور اس کیلئے تیاری مکمل کرلی گئی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے کئی باربات چیت کی لیکن اُس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا سمیت چھوٹے صوبوں کے حقوق غصب کررہی ہے درحقیقت وفاقی حکومت چھوٹے صوبوں کو ان کا حصہ نہیں دینا چاہتی جب جون آتاہے تو وہ کم فنڈ ریلز کرتی ہے جس سے فنڈ لیپس ہوجاتا اور وہ منصوبے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسا جان بوجھ کر کیا جاتا ہے اور وفاقی حکومت سے اس طرز عمل پر ہمیں شدید تحفظات ہیں ہم اس مسئلے کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اٹھائیں گے تاکہ صوبے کیلئے مختص شدہ فیڈرل فنڈز لیپس نہ ہوں وفاقی حکومت بجلی اور گیس کے خالص منافع ،صوبے کے وسائل اور حقوق پر اختیار ،اضافی گیس سے بجلی بنانے اور صوبے کے مسائل پر وفاقی حکومت کی عدم توجہی وفاقی ترقیاتی بجٹ میں خیبرپختونخوا کو مسلسل نظر انداز کرنے ناروا لوڈشیڈنگ اور بجلی کا کوٹہ نہ دینے کے حوالے سے وفاقی حکومت اور خصوصاً وزیر اعظم کے ساتھ ہمارے کئی اجلاس ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلااوریہی وجہ ہے کہ ہم نے اسمبلی میں تمام پارلیمانی لیڈرز کے ساتھ اجلاس کیا اور صوبے کے حقوق اور مفاد کیلئے تمام پارٹیاں پارلیمانی جرگہ کی صورت میں اکھٹی ہوئی ہیں12مئی بروز منگل کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ممبران جلوس کی شکل میں صوبے کے حقو ق اور مسائل کے حل کیلئے اسمبلی اور پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم تمام ایشوز پر مشتمل اعلامیہ چیئرمین سینٹ کے حوالے کریں گے اور وہاں پر میڈیا کو بھی تمام تفصیلات سے آگاہ کریں گے انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ صوبے کا سب سے بڑ ا مسئلہ بن چکاہے ہمارے صوبے کے ساتھ سراسر زیادتی ہورہی واپڈاخود چوری میں ملوث ہے میں نے خود وزیر اعظم نوازشریف اور وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کو آگاہ کرچکاہوں اور تمام تفصیلات بتاچکا ہوں انہوں نے کہا کہ واپڈ اکو چاہے کہ وہ ریکوری کرے اورچوروں کو پکڑے خود چوری نہ کرے تو بجلی میں کمی نہیں آئے گی ہمارایہی مطالبہ ہے کہ ہمیں پوری بجلی دی جائے ہم کسی صورت یہ بات ماننے کے لیے تیار نہیں کہ یہاں پر بجلی کی چوری ہواوراس کاسارا بوجھ غریب عوام پر ڈالا جائے پرویز خٹک نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صوبے میں صنعتیں نہ ہونے کے برابر ہے اور رہی سہی کسر لوڈ شیڈنگ پورا کررہی ہے اور ایسا ایک سازش کے تحت کیا جارہا ہے خیبرپختونخواسب سے زیادہ بجلی پیداکرنے والا صوبہ ہے مگر ہمیں سب سے کم بجلی دی جارہی ہے وفاقی وزیر مملکت ہمیشہ غلط بیانی سے کام لیتے ہیں اور ہمارے صوبے کو گالیاں دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ہورہے ہیں ہم امن وامان کو ٹھیک رکھنے کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں اور الیکشن کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون جاری ہے نہ ہم نے خود کبھی دھاندلی کی ہے اورنہ کسی کو کرنے دیں گے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم کیلئے پورے صوبے کادورہ کریں گے اس حوالے سے 26مئی کو ضلع نوشہرہ میں ایک بڑا جلسہ عام منعقد کیاجارہا ہے اوراس کے لیے تمام تیاریا ں مکمل کرلی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن پر اثر انداز نہیں ہورہے اور اپنی کارکردگی پر الیکشن جیتیں گے انہوں نے کہ صوبے میں اس وقت تمام ترقیاتی کام جاری منصوبوں کے تحت کئے جارہے ہیں اور الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد کوئی بھی نیا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی نئے منصوبے کا اعلان کیاگیا ہے انہوں نے بعدازاں نوشہرہ کا تفصیلی دورہ کیا اور میاں جمشید الدین کاکاخیل کے ہمراہ مختلف گراونڈ ز اور اسٹیڈیم کا دورہ کیا ۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 11 مئی 2015 کی مزید خبریں
-
پاکستان امارات میں انڈیا کی میزبانی کرے گا ،چیئر مین پی سی بی شہر یار خان ،متحدہ عرب امارات میں پاکستان انڈیا سیریز بحال ہو گی، دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ تعلقات کی ازسرنو بحالی کا آغاز ہو گا ،سیریز ... مزید
-
اقبال سٹیڈیم میں آٹھ روزہ سپرایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ آج شروع ہو گا،سخت سیکورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ،سرجوڑ کر بیٹھ گئی، شائقین ... مزید
-
اسلام آباد میں بلدیا تی الیکشن،حکمران جماعت میں دراڑیں پڑنے کا امکان ، وزیر اعظم کا رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کر کے اعتماد میں لینے کا فیصلہ
-
گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے حلف اٹھا لیا ، اپنی قیادت کے شانہ بشانہ صوبے بالخصوص جنوبی پنجاب میں لوگوں کی بھر پور خدمت کروں گا، رفیق رجوانہ، پارٹی ورکر ہماری جان ہیں ان کے بھروسے اور اعتماد کو ... مزید
-
نیب اور ایس ای سی پی کا کرپشن کے خاتمہ کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام پر اتفاق،ایس ای سی پی کی جانب سے نیب کو 16 کیس ارسال
-
کوئٹہ،مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کے قافلے پر فائرنگ،مشیر خزانہ محفوظ رہے
-
دینی مدارس کی کردار کشی کرنیوالے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں ،شاہ محمود قریشی،دینی مدارس علم کی شمعیں روشن کر رہے ہیں ان کی کردار کشی کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ،حنیف جالندھری ... مزید
-
پیپلز پارٹی کی قیادت بلاول بھٹو کے پاس ہے نہ آصف زرداری کے پاس،صفدر عباسی،شہید بھٹو اور شہید جمہوریت کے چاہنے کے دعویدارشہید بھٹو کے فلسفہ کو بھول چکے ہیں،پاکستان پیپلز ورکرز پارٹی کے قیام کا بنیادی ... مزید
-
سیکرٹری داخلہ شاہدخان کیخلاف پلاٹ سکینڈل کی نیب تحقیقات مکمل ،تحقیقاتی رپورٹ نیب کے ایگزیکٹوبورڈاجلاس میں پیش کی جائے گی
-
ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑانے والا مطلوبہ دہشت گرد ہلاک کردیا گیا،ترجمان ایف سی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی،اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ،میٹرو بس میں سفر، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، راولپنڈی،اسلام آباد میٹرو پراجیکٹ کو تکمیل کے مرحلے میں دیکھ ... مزید
-
کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ کے کھاتہ داروں کیلئے خوشخبری ،وفاقی حکومت نے بینک کے انضمام کی اسکیم منظور کرلی ،کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ کے کھاتہ دار اب بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کے کھاتہ دار ہیں ،مرکزی ... مزید
-
آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 70 ارب روپے اضافے کا فیصلہ
-
ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ تین سے چار روز کے دوران با رش کی پیشنگوئی
-
یمن ،سعودی پیشکش پر باغی فوج کا بھی جوابی جنگ بندی کا اعلان،لقاعدہ یا اسکے حامیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں جواب دیا جائے گا، ترجمان باغی فوج کرنل شرف لقمان کا بیان
-
ملائشین فورسز سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد میں شامل ،یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لیں گی
-
راجیہ سبھا میں اکثریت نہ ہونے کے باعث رام مندر کا بل پاس نہیں کراسکتے ، بی جے پی
-
فلپائن، سمندری طوفان”نول“ شمالی ساحل سے ٹکراگیا ، لینڈ سلائیڈنگ، طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤ ں کے جھکڑ چلنے کا خطرہ
-
مصر : اخوانیوں کوسزائیں سنانے والے جج کے مکان پر حملہ
-
روس یوکرائن میں جنگ بندی کے لیے مدد کرے، جرمن چانسلر کا مطالبہ
-
بغداد میں بم دھماکے، کم از کم آٹھ افراد ہلاک
-
افغانستان ، طالبان نے بادغیس صوبے کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا
-
جرمن ریلوے کی تاریخ کی طویل ترین ہڑتال ختم
-
عمران فاروق قتل کیس میں پیش رفت سے چند روز میں آگاہ کردیا جائے گا،وزیر داخلہ،پونے دوسال میں کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا، نئی پالیسی کے تحت ایک سے تین سال کے اندر خود بخود نام لسٹ سے نکل جائے ... مزید
-
نلتر ہیلی کاپٹر حادثہ:فلپائن، انڈونیشیاء ، ملائیشیا اور ہالینڈکے وفود اسلام آباد پہنچ گئے، وفود کی دفتر خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں، سانحہ نلتر کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا ، ہلاک سفیروں کی میتیں ... مزید
-
تحریک انصاف کا ایک اور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ، کنٹینر کی تیزئین و آرائش کی ہدایت جاری ،تحریک کا آغازلاہورسے کیا جائیگا،این اے 122کافیصلہ حق میں آنے کی صورت میں احتجاجی تحریک کو ملک بھر میں ... مزید
-
صولت مرزاکی پھانسی میں توسیع نہ کرنے کافیصلہ، 12مئی کو مچھ جیل میں تختہ دارپرلٹکادیاجائیگا،ذرائع
-
جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ 120 دن میں آنا چاہیے‘ کمیشن کا جو بھی فیصلہ آیا قبول ہوگا،شاہ محمود قریشی
-
وفاق ناروالو ڈشیڈنگ و دیگر حقوق پر غور نہ کیا تو پارلیمنٹ کے سامنے مستقل دھرنا دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے،پرویز خٹک ، اپوزیشن سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی کی تمام پارلیمانی جماعتیں کل پارلیمنٹ ہاؤس ... مزید
-
اقتدار کی طوالت ، وزیراعظم کا گریڈ22 افسران اور ججز کو نوازنے کا منصوبہ ، اسلام آباد میں دو دو پلاٹ د ئیے جائیں گے،نوازشریف نے وزارت ہاؤسنگ کی سمری پر دستخط کردئیے ،ترجمان ہاؤسنگ کا اظہار لاعلمی ... مزید
-
ایل این جی گیس نہیں پیٹرول ہے‘ وزارت پیٹرولیم نے گیس کی نئی تعریف متعا رف کروادی ،اوگرا میں دم خم ہے تو نوٹس کیوں نہیں لیتا‘ ایل این جی گیس نہیں پیٹرول ہے‘ شاہد خاقان عباسی
-
نادرا نے این اے 122 کی رپورٹ معیاد کے مطابق جمع کرائی کسی پر دباؤ نہیں ڈالا، وزیر داخلہ
-
حکومتی وزراء کو پی ٹی آئی فوبیا ہوگیا ، دھاندلی زدہ حکومت سے چھٹکارا ملنے والا ہے، نادرا رپورٹ پر حکومتی وزراء کی پریشانی سمجھ سکتے ہیں،بیان
-
وزارت اطلاعات و نشریات میں 18کروڑ 25 لاکھ سیکرٹ فنڈز کرپشن کی نذر ہو گئے ، آڈیٹر جنرل رپورٹ ،ذمہ داروں کا تعین کر کے غداری ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں ، ایم کیو ایم
-
سانحہ نلتر بدقسمت ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ مل گیا، آ رمی چیف کا سانحہ نلتر کی تحقیقات اعلیٰ سطح پر کرانے کا حکم
-
افغان دہشت گردوں کا پاکستانی علاقے چہارمنگ پر مارٹر گولوں سے حملہ، ایک شہری جاں بحق،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی حملہ آور فرار،سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزی پر قبائلیوں کا احتجاج ، حکومت سے ... مزید
-
حرمین شریفین کے تحفظ کی ملک گیر تحریک بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے، حافظ سعید،اتحادی ممالک نے افغانستان میں شکست پر یمن کو سازشوں کی آماجگاہ بنا لیا ہے،مسلم امہ سرزمین حرمین شریفین کو نقصانات ... مزید
-
”را “کے جوایجنٹ ہیں ان پرکتے چھوڑے جائیں ،شیخ رشید،ذوالفقارمرزا زرداری کی جڑوں میں بیٹھ گیا ،نوازشریف کیخلاف گستاخی نہ کروں گا،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
”ماڈل ایان علی کا بنا وٴ سنگھا ر“، عدالت میں پیشی پر جا نے کے لئے ایک لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کر ڈالے،میک اپ پر 45 ہزار روپے ، بوتیک کے سوٹ پر 52 ہزار روپے خرچ کئے،جیل کی زندگی اتنی بھی مشکل نہیں جتنی آج ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.