جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ 120 دن میں آنا چاہیے‘ کمیشن کا جو بھی فیصلہ آیا قبول ہوگا،شاہ محمود قریشی

پیر 11 مئی 2015 07:06

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ 120 دن میں آنا چاہیے‘ جوڈیشل کمیشن کا جو فیصلہ بھی آیا تحریک انصاف قبول کرے گی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دھاندلی سے متعلق بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ چار ماہ کے اندر آجانا چاہیے۔

کمیشن کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔ انتظار کر تے ہیں جو بھی فیصلہ آجائے ہمیں قابل قبول ہوگا۔

(جاری ہے)

تحریک ا نصاف جو بھی قد م اٹھاتی ہے وہ پاکستان کے عوام اور جمہوری اقدام کو تقویت پہنچانے کیلئے ہوتاہے۔ اس اقدام سے جمہوری اور انتخابی عمل مضبوط ہوجا گا ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں شفاف انتخابات ہوں ہم اسی شفاف انتخابات کیلئے بنیاد رکھنا چاہتے ہیں تاکہ آئندہ کیلئے کوئی دھاندلی کی گنجائش نہ رہے۔

انہوں نے کہاکہ میں آج (پیر کو) ملتان کے ضلعی الیکشن کمیشن میں پیش ہورہا ہوں اور الیکشن کمیشن کو ملتان میں سرکاری وسائل کے استعمال کے حوالے سے میرے پاس ثبوت ہیں وہ پیش کروں گا ان کا کہنا تھا کہ این اے 122 پربھی نادرا کی واضح پوزیشن آئی ہے پی پی 196 میں بھی صابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :