صولت مرزاکی پھانسی میں توسیع نہ کرنے کافیصلہ، 12مئی کو مچھ جیل میں تختہ دارپرلٹکادیاجائیگا،ذرائع

پیر 11 مئی 2015 07:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2015ء)بلوچستان کے سینٹرل جیل مچھ میں پھانسی کے منتظرقیدی صولت مرزاکی پھانسی میں توسیع نہ کرنے کافیصلہ 12مئی کو مچھ جیل میں تختہ دارپرلٹکادیاجائیگا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے سینٹرل جیل مچھ میں پھانسی کے منتظرقیدی صولت مرزا نے 1997 میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد اوران کے ڈرائیور و محافظ سمیت قتل کردیاتھاقتل کے جرم میں1999 میں پھانسی کی سزاسنائی گئی تھی اور کچھ عرصہ قبل سکیورٹی وجوہات کی بنیاد انھیں مچھ جیل میں منتقل کیا گیا تھاوفاق کوصولت مرزاسے متعلق جے آئی ٹی کی رپورٹ موصول ہوگئی اورصولت مرزاکی پھانسی میں توسیع نہ کرنے کافیصلہ رپورٹ کی بنیادپرکیاگیااور12مئی کومچھ جیل میں صبح4:30بجے تختہ دارپرلٹکادیاجائیگاگزشتہ دنوں ان کی اہلیہ اوردیگررشتہ داروں نے ویڈیولنک کے ذریعے صولت مرزاسے ملاقات کی واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان کی مچھ جیل میں قید صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ تیسری بار جاری کیے گئے ہیں خیال رہے کہ صولت مرزا نے رواں برس 18 مارچ کو اپنی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد سے چند گھنٹے قبل نشر کیے گئے ویڈیو بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سمیت جماعت کی اہم قیادت پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

(جاری ہے)

یہ انٹرویو سامنے آنے کے بعد ان کی سزائے موت پر عمل درآمد 30 اپریل تک کے لیے روک دیا گیاتھا اور وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔گذشتہ دنوں پولیس اور خفیہ اداروں کے افسران کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مچھ جیل میں قید متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کارکن صولت مرزا سے تفتیش کی جبکہ وفاق کوصولت مرزاسے متعلق موصول ہونے والی جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پرپھانسی برقراررکھنے کافیصلہ کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :