لینڈنگ سے ذرا پہلے سب معمول کے مطابق تھا، یہ ناگہانی حادثہ تھا جو دنیا میں کہیں بھی رونما ہو سکتا ہے،ہائی کمشنر جنوبی افریقہ،سانحہ نلترمیں تخریب کاری کا عنصر شامل نہیں تھا،زخمی ارجنٹائنی سفیر

اتوار 10 مئی 2015 07:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء) نلتر میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں موجود جنوبی افریقا کے ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ لینڈنگ سے ذرا پہلے سب کچھ معمول پر تھا، یہ ایک ناگہانی حادثہ تھا جو دنیا میں کہیں بھی رونما ہو سکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں عینی شاہد جنوبی افریقی سفارتکارنے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے بڑی جوانمردی دکھائی کہ اتنے بڑے حادثے کے بعد بھی کئی زندگیاں بچا لی گئیں۔

ادھرنلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والے ارجنٹائن کے سفیر روڈلفوجے مارٹن نے کہا ہے کہ نلتر ہیلی کاپٹر حادثہ میں تخریب کاری کا عنصر شامل نہیں تھا ۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق پاکستان دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں سے ا یک ہے ہم سب خوشی کے ساتھ اپنے اہل خانہ کے ساتھ نلتر کی حسین وادی دیکھنے جارہے تھے ۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے یہ افسوسناک واقعہ پیش ایا جس پر ہمیں دکھ ہوا ہمیں اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد پر بہت دکھ اور دلی افسوس ہے تاہم یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ ہیلی کاپٹر تخریب کاری کی وجہ سے گر گیا ۔

انہوں نے کہا میں 99 فیصد یقین سے کہتاہوں سب کچھ ہماری نظروں کے سامنے تھا۔ کہ یہ ایک اتفاقی حادثہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ سال سے پاکستان میں ارجنٹائن کا سفیر ہوں پاکستانی مہمان نواز قوم ہیں۔

متعلقہ عنوان :