شمالی وزیرستان، اراضی کے تنازعے پر خونی تصادم کا دوسرا روز، مزید 45 افراد جاں بحق ہلاکتوں کی تعداد 53 ہوگئی ‘ 30 افراد زخمی

اتوار 10 مئی 2015 07:12

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء) الوڑہ منڈی میں زمین کے متنازعے پر خونی تصادم دوسرے روز بھی جاری رہا قبائلی تصادم میں مزید 45 افراد جاں بحق ہونے والی تعداد 53 ہوگئی ‘ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے الوڑہ منڈی میں جمعہ کے روز زمین کے تنازعے پر شروع ہونے والا تصادم جنگ کی صورت اختیار کر گیا۔

(جاری ہے)

پیپلی قبل خیل اور مدا خیل قبائل کے درمیان جاری تصادم ہفتہ کے روز جنگ کا منطر پیش کرتا رہا اور دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال آزادانہ کیا گیا فائرنگ کے تبادلے میں مزید 45 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں دو روز سے جاری تصادم میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 53 ہوچکیہے شمالی وزیرستان مین خونیتصادم کے باعث سڑکیں بند ہیں اور زخمیوں کو افغانستان میں علاج کیلئے منتقل کیا جارہا ہے دونوں قبائل کے درمیان تصادم ابھی جاری ہے اور بہت سے زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :