آئندہ بجٹ میں تیل و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کافیصلہ

اتوار 10 مئی 2015 07:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء) وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ 2015-16ء میں تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ‘ توانائی شعبے میں دی جانی والی سبسڈی میں کمی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دبئی میں پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے مابین جاری ساتویں جائزہ مذاکرات میں آئی ایم ایف حکام کو یقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ بجٹ 2015-16ء میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ‘ ایک لاکھ افراد کو ٹیکس نیت میں لانے‘ توانائی شعبہ میں دی جانے والی سبسڈی میں کمیا ور نجکاری پروگرام کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس سے آئی ایم ایف حکام کی جانب سے پاکستان کو آئندہ ماہ جون کے اخر میں 55 کروڑ ڈالر کی آٹھویں قسط جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

اس موقع پر آئی ایم ایف حکام نے بھی پاکستان کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :