این اے122میں نادرا رپورٹ میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، دانیال عزیز ،دوبارہ گنتی سے سپیکر ایاز صادق کے ووٹوں میں اضافہ ہوا ہے،پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، رہنما مسلم لیگ ن

اتوار 10 مئی 2015 07:11

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ حلقہ این اے122میں نادرا رپورٹ میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا،دوبارہ گنتی سے سپیکر ایاز صادق کی ووٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔وہ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے گفتگو کر رہے تھے،ان کے ہمراہ زاہد حامد بھی موجود تھے۔دانیا ل عزیز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے،این اے122 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے عمران خان کے مؤقف کو شکست ہوئی،تحریک انصاف کو سیالکوٹ میں بھی شکست ہوئی،تمام کے تمام بیگوں میں سب کچھ موجود تھا کوئی بیگ غائب نہیں تھا،2حلقوں کے نتیجے سے ثابت ہو ا ہے کہ ہمارا مؤقف درست ہے،ججوں نے بھی منظم دھاندلی کے تمام الزامات مسترد کر دئیے ہیں،اسی طرح این اے125،این اے122،این اے270میں دھاندلی ثابت نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے عمران خان سے استفسار کیا کہ 35پنکچر لگانے کے الزامات کہاں گئے؟ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن 35 پنکچر لگانے کے حوالے سے نجم سیٹھی کا نام تک نہ لے سکے،سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کو جرمانہ ہوا،اب بس کریں جھوٹ اور فریب بہت ہوگیا ،اداروں کو کام کرنے دیں،تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے سامنے کوئی ثبوت نہ دے سکے،عمران کا جھوٹ کا بلبلہ پھٹ کر خود ان کے گلے میں پڑ گیا۔انہوں نے کہا کہ جن ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی اسکی وجہ سیاسی بتائی جاتی ہے تاہم جن ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوئی ان کے شناختی کارڈ نمبر درست ہیں