نلتر ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی نماز جنازہ ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت،شہید پائلٹس اور نائب صوبیدار کی تدفین ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد آبائی علاقوں میں کی جائے ، جی آئی ایس پی آر ،جاں بحق سفیروں اور بیگمات کی میتیں آ ج انکے ملکوں کو روانہ کی جائیں گی ،دفتر خارجہ ،ملک بھر میں سوگ ،ایوان صدر ،وزیر اعظم ہاؤس سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا

اتوار 10 مئی 2015 07:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء) نلتر ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی نماز جنازہ میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی میتیں آبادئی علاقوں کو روانہ کردی گئیں جمعہ کے روز گلگت کے علاقے نلتر کے علاقے میں ہونے والے حادثے کے 2 شہید پائلٹس اور صوبیدار کی نماز جنازہ چکلالہ ائیر بیس پر ادا کی گئی نماز جنازہ مین آرمی چیف جنرل راہیل شریف ‘ پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان اور پاک بحریہ کے سربراہ ذکاء الله ‘ پاک فوج کے افسران اور دیگر حکام نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔

گلگت بلتستان کے علاقے وادی نلتر میں پاک آرمی کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر التمش ، میجر وسیم فیصل اور نائب صوبیدار ذاکر علی کی نماز جنازہ گلگت ہیلی پیڈ پر ادا کی گئی ،اعلیٰ فوجی و سول حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کے بعد میتیں ان کے آبائی گاؤں پہنچائی گئیں۔ گلگت کے علاقے وادی نلترمیں پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سفیروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں آرمی ایوی ایشن کے دونوں پائلٹس میجر التمش ، میجر وسیم فیصل اورنائب صوبیدار ذاکر علی شہید ہوگئے تھے جن کی نماز جنازہ ہفتہ کے روز گلگت ہیلی پیڈ پر ادا کی گئی جس میں اعلیٰ فوجی و سول حکام نے شریک ہوئے ،نماز جنازہ کے بعد میجر التمش کو آبائی گاؤں کوہاٹ ،میجر وسیم فیصل کو ان کے آبائی گاؤں صوبائی کے علاقے چھوٹا لاہور پہنچائی گئیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید پائلٹس اور نائب صوبیدار کی تدفین ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد آبائی علاقوں میں کی جائے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نلتر حادثے کے شہداء کی تدفین ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہوگی ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے بھجوا دئیے گئے ہیں شہید اہلکار اور افسران کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں ہوگی ۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق سفیروں اور بیگمات کی میتیں متعلقہ ممالک کے وفود اور اہلخانہ کے پہنچنے کے بعد آج(اتوار کو ) روانہ کی جائیں گی،زخمی سفیروں کو اسلام آباد منتقل کردیاگیا،انڈونیشیاء اور ہالینڈ کے سفیروں کو برن یونٹ کھاریاں منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلگت جانے والے غیر ملکی سفارتکاروں اور ہیلی کاپٹر حادثے کے شدید زخمیوں کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے جبکہ انڈونیشیاء اور ہالینڈ کے سفیروں کو برن یونٹ کھاریاں منتقل کردیاگیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق سفیروں اور سفیروں کی بیگمات کی میتیں ان ممالک کے وفود اور اہلخانہ کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد آج اتوار کو روانہ کی جائیں گی،فلپائن کے نائب وزیرخارجہ،ناروے کے سفیر کی بیوہ،فلپائنی سفیر کی بیوہ اوربیٹا،انڈونیشیاء سے اعلیٰ سطح وفد اسلام آباد پہنچیں گے اور میتیں متعلقہ ممالک کے سفارتکاروں اور اہلخانہ کی مشاورت کے بعد روانہ کی جائیں گی ۔

سانحہ گلگت نلتر حادثہ پر پر ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا ۔ ایوان صدر ،وزیر اعظم ہاؤس، سینیٹ ،قومی اسمبلی اور سرکاری دفاتر پر قومی پرچم سرنگوں رہا ۔ گزشتہ روز گلگت کے علاقے نلتر میں پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں مختلف ممالک کے سفیروں سمیت7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے،وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں سانحہ گلگت پر افسردگی کااظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا ،ایوان صدر ،وزیر اعظم ہاؤس، سینیٹ ،قومی اسمبلی اور تمام سرکاری دفاتر کی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا اور ہلاک شدگان کیلئے دعائیہ تقریبات کا اہتمام اور زخمیو ں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :