واپڈا کی نجکاری’ ملازمین نے ملک بھر کی بجلی معطل کرنے کی فائنل دھمکی دے دی،حکومت کے ’چند شرارتی وزیر“ واپڈا کی نجکاری کرکے ذاتی مقاصدحاصل کرنا چاہتے ہیں، پالیسیوں درست کرنا ہونگی ،ڈویژنل و زونل صدور

ہفتہ 9 مئی 2015 07:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2015ء)حکومت کی جانب سے واپڈا کی نجکاری کیخلاف صوبائی دارلحکومت لاہورسمیت ملک بھر میں واپڈا ملازمین کی ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی جاری ہے۔لاہور ،پنجاب کے دیگر شہروں میں جاری احتجاج سے خطاب میں ڈویژنل و زونل صدور و دیگر عہدیداران نے کہا کہ حکومت کی طرف سے واپڈا کی نجکاری سے ہم اور ہمارے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں حکومت فوری طور پر واپڈا کی نجکاری کا پروگرام ختم کرے وگرنہ واپڈا ملازمین آخری حد تک جانے سے بھی گریز نہ کرینگے۔

(جاری ہے)

لاہور کے ڈویژن کے زونل چیئرمین ،واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین اورجنرل سیکرٹری نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ حکومت اپنی پالیسیوں کو درست کرے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے دائرہ کار میں مداخلت بند کرکے بروقت ادائیگی سے لوڈ شیڈنگ کیساتھ ساتھ دیگر مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے مگر حکومت کے ’چند شرارتی وزیر“ واپڈا کی نجکاری کرکے ذاتی مقاصدحاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اگر حکومت راہ راست پر نہ آئی تو ملک بھر کی بجلی معطل کردی جائیگی اس موقع پر حکومت کی جانب سے واپڈا کی نجکاری کیخلاف دھرنا بھی دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :