شمسی توانائی پراجیکٹ، چھٹیوں سے پہلے سرکاری سکولوں کی فہرستیں طلب،پہلے مرحلہ میں صوبہ بھر کے ان سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائیگا جہاں پر بجلی کی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں

ہفتہ 9 مئی 2015 07:53

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2015ء)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے توانائی بحران سے بچنے کیلئے تمام سرکاری سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کئے ہیں جس کے بعد محکمہ تعلیم نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ جس میں ای ڈی اوز اور ڈپٹیز سامل ہیں کو”شمسی توانائی پراجیکٹ“ میں شامل ہونے کے لئے اپنے دائرہ میں آنے والے سکولوں کی ترجیح بنیادوں فہرستیں تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

ای ڈی اوز نے سٹی سطح پرہیڈ ماسٹرز صاحبان کو پابند کیا ہے کہ وہ جلد از جلد فہرست مکمل کریں یاد رہے کہ پہلے مرحلہ میں صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے ان سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائیگا جہاں پر بجلی کی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :