جماعت اسلامی شیخوپورہ نے کشمیر کو پاکستانی نقشے سے نکال دیا

ہفتہ 9 مئی 2015 07:50

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2015ء)جماعت اسلامی شیخوپورہ نے کشمیر کو پاکستانی نقشے سے نکال دیا،سٹیج پر لگے نقشے میں کشمیرکا حصہ شامل نہیں تھا۔میڈیا کی نشاندہی پر امیر جماعت اسلامی شیخوپورہ نے کہا کہ سٹیج پر بھارتی نقشہ لگانے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز شیخوپورہ میں جماعت اسلامی کی ایک تقریب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

اس تقریب میں بنائے گئے سٹیج پر پاکستان کا جو نقشہ لگایا گیا وہ بھارت کا تیار کردہ پاکستانی نقشہ تھا جس میں کشمیر کا حصہ شامل نہیں،سٹیج پر لگے نقشے سے متعلق میڈیا میں آواز اٹھی تو امیر جماعت اسلامی شیخوپورہ نے کہا کہ نقشہ غلطی سے لگا ہے،بھارت سے تیار کردہ پاکستانی نقشہ سٹیج پر لگانے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی

متعلقہ عنوان :