اسحاق ڈار کے بجٹ حکمت عملی دستاویزات آئندہ ہفتے تک تیارکرنے کے احکامات جاری

ہفتہ 9 مئی 2015 07:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے بجٹ حکمت عملی دستاویزات آئندہ ہفتے تک تیارکرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزدبئی سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے وزارت خزانہ کے حکام کوہدایات جاری کی کہ آئندہ ہفتے تک بجٹ حکمت عملی کاغذات کوجلدازجلدمکمل کیاجائے تاکہ کابینہ سے منظوری کیلئے پیش کیاجاسکے ۔انہوں نے حکام سے ایکنک کے ہونے والے اجلاس کی تفصیلات پوچھی اورآئندہ ہفتے ای سی سی کی ہونے والی میٹنگ پربھی تبادلہ خیال کیا۔وزیرخزانہ نے اس موقع پرگلگت بلتستان میں ہیلی کاپٹرکے تباہ ہونے سے جانی نقصان پرافسوس کااظہارکیااورزخمیوں کی جلدازجلدصحت یابی کیلئے دعاکی

متعلقہ عنوان :