آرمی چیف کا نلتر حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار، ہمارے دل اور جذبات غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں،جنرل راحیل شریف

ہفتہ 9 مئی 2015 07:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نلتر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل اور جذبات غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ آج کا دن المناک دن ہے،ہمارے دل اور جذبات غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔آرمی چیف نے پائلٹ میجر التمش،میجر فیصل اور انجینئر نائب صوبیدار ذاکر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم شہداء کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں