نلتر میں ہیلی کاپٹر حادثہ دہشتگردی کاواقعہ نہیں ،تکنیکی حادثہ ہے،ترجمان پاک فضائیہ

ہفتہ 9 مئی 2015 07:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2015ء)ترجمان پاک فضائیہ نے کہاہے کہ نلتر میں ہیلی کاپٹر حادثہ دہشتگردی کاواقعہ نہیں ،تکنیکی حادثہ ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ نے کہاکہ گلگت کے علاقے نلترمیں ہیلی کاپٹرحادثہ دہشتگردی کاواقعہ نہیں ہے ،یہ حادثہ تکنیکی بنیادوں پرپیش آیا۔

(جاری ہے)

حادثہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہوا،ترجمان فضائیہ کاکہناتھاکہ پائلٹس چاہتے تووہ شیشہ توڑکرباآسانی ہیلی کاپٹرسے نکل سکتاتھا،ہمارے پائلٹس نے مہمانوں کوبچانے کی خاطرجان کی قربانی دی ۔ان کایہ بھی کہناتھاکہ جائے حادثے کے قریب سکول خالی تھاہیلی کاپٹرچندفنٹ اونچائی سے دھڑام سے نیچے گرگیا،حادثے کے موقع پرموجودشہریوں نے زخمیوں کوریسکیوکیا

متعلقہ عنوان :