الیکشن ٹربیونل نے لاہور سے قو می اسمبلی حلقہ این اے122 کی فرانزک رپورٹ نادرا کو آج جمع کروانے کاحکم دیدیا

ہفتہ 9 مئی 2015 07:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے لاہور سے قو می اسمبلی حلقہ این اے122 کی فرانزک رپورٹ نادرا کو آج ہفتہ کو جمع کروانے کاحکم دیدیا۔ الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک نے الیکشن کمیشن پنجاب لاہور کے دفتر میں کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل کے روبرو نادرا کی جانب سے بتایاگیا کہ رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید ایک روز کی مہلت دی جائے جس پر ٹربیونل نے استدعا منظور کرتے ہوئے نادرا کو ایک روز کی مہلت دیتے ہوئے فرانزک رپورٹ آج نومئی کو جمع کروانے کاحکم دیدیا۔

الیکشن ٹربیونل میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے این ایک سو بائیس میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست دائر کررکھی تھی اس حلقہ سے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق ممبر قومی اسمبلی متخب ہوئے تھے۔