وزیراعظم کا نارویجن وزیراعظم،فلپائنی صدرسے فون، سفراء کی ہلاکت پر دکھ اورافسوس کااظہار، حادثے پرپوری قوم افسردہ ہے ، نوازشریف

ہفتہ 9 مئی 2015 07:45

اسلام آباد،کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2015ء)وزیراعظم محمدنوازشریف نے ناروے کے وزیراعظم اورفلپائن کے صدرسے فون پر نلتر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں انکے سفیروں کی ہلاکت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا،مالدیپ کے صدرنے وزیراعظم کوفون کرکے نلترسانحہ کی تعزیت کی ۔جمعہ کے روزسانحہ نلترمیں ناروے کے سفیرکی ہلاکت کے بعدوزیراعظم نے ناروے کے ہم منصب ارناسولبرگ کوفون کیااورناروے کے سفیرکی ہلاکت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہاکہ نلترمیں پیش آنے والے حادثے پرپوری قوم افسردہ ہے ۔نارے کے سفیرکی خدمات قابل تحسین ہیں ان کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائیگا،وزیراعظم نے فلپائن کے صدرکوبھی فون کیااورفلپائن کے صدرسے سفیرکی ہلاکت پرتعزیت کی ،وزیراعظم نے سفیرکی خدمات کوسراہا۔دوسری جانب مالدیپ کے صدرعبداللہ یامین عبدالقیوم نے وزیراعظم کوفون کیاورنلترمیں پیش آنے والے سانحے پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا۔انہوں نے جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین اورحکومت پاکستان سے تعزیت کی ،وزیراعظم آج سانحے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے سفیروں کے ممالک کے سربراہان کوفون کرکے تعزیت اوردکھ کااظہارکریں گے

متعلقہ عنوان :