برطانیہ کے عام انتخابات ،کنزریٹوپارٹی نے میدان مارلیا،ڈیوڈکیمرون کی جماعت 650میں سے 330نشستیں حاصل کرکے سرفہرست بن گئی، لبرل پارٹی کو 232نشستیں ملیں ،ایڈملی بینڈاور نک کلینگ نے شکست تسلیم کرلی ، پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دیدیا

ہفتہ 9 مئی 2015 07:42

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2015ء)برطانیہ کے عام انتخابات میں حکمران کنزریٹوپارٹی نے میدان مارلیا،ڈیوڈکیمرون کی جماعت 650میں سے 330نشستیں حاصل کرکے سرفہرست بن گئی جبکہ لبرل پارٹی نے 232نشستیں حاصل کیں ۔لیبرپارٹی کے ایڈملی بینڈاورلبیرل ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ نک کلینگ نے شکست تسلیم کرتے ہوئے اپنے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دیدیا۔

برطانوی دارالعلوم کے عام انتخابات جمعرات کے روزمنعقدہوئے ،غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق سکاٹش پارٹی نے 56،لبرل ڈیموکریٹ8،یوکے آئی پی کے ایک اوردیگرجماعتوں نے 22نشستیں حاصل کرلیں ۔عام انتخابات میں شکست کے بعدلبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ لیک کلینگ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ،لیبرپارٹی کے رہنمانے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ایڈمل بینڈ5سال تک برطانیہ کے نائب وزیراعظم رہے کنزویٹوپارٹی سادہ اکثریت حاصل کرکے دوبارہ حکومت بنائے گی جبکہ کنزویٹوپارٹی کے رہنماڈیوڈکیمرون دوبارہ وزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھالیں گے ،اس کے علاوہ برطانوی عام انتخابات میں نوپاکستانی نژادبھی منتخب ہوئے ،برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب ہم نے پانچ سال پہلے حکومت سنبھالی تھی اس وقت ملک کوشدیدبحران کاسامناتھا،کنزویٹوپارٹی نے اصلاحات کرکے لوگوں کونوکریاں دیں ،عوام کے مسائل پرخصوصی توجہ دی گئی

متعلقہ عنوان :