” 8مئی کادن پاکستان پربھاری گزرا “،نلترمیں ہیلی کاپٹرحادثہ ،بٹگرام میں ٹریفک حادثہ ،ایبٹ آباد،سوات اوردتہ خیل میں فائرنگ کے واقعات 27افرادجاں بحق ،درجنوں زخمی،نلتر حاوثہ میں 4غیرملکی سفیروں اورعملے کے 3افرادسمیت7افرادجاں بحق،12زخمی ہوئے

ہفتہ 9 مئی 2015 07:42

راولپنڈی،ایبٹ آباد،دتہ خیل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2015ء)8مئی کادن پاکستان پربھاری گزارا،نلترمیں ہیلی کاپٹرحادثہ ،بٹگرام میں ٹریفک حادثہ ،ایبٹ آباد،سوات اوردتہ خیل میں فائرنگ سے 27افرادجاں بحق ،درجنوں زخمی ہوگئے ،نلتر حاوثہ میں 4غیرملکی سفیروں اورعملے کے 3افرادسمیت7افرادجاں بحق12زخمی ہوگئے ،بٹگرام میں مسافرگاڑی کھائی میں گرنے سے 5جاں بحق ایک زخمی ،ایبٹ آبادمیں بلدیاتی امیدوارکے قافلے پرفائرنگ سے 6جاں بحق متعددزخمی ،شمالی وزیرستان میں دوگروپوں میں تصادم کے باعث8افرادجان کی بازی ہارگئے ،سوات میں امن کمیٹی کاکارکن فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روزملک کے شمالی علاقے میں حادثوں اورفائرنگ کے واقعات کی زدمیں رہے اورہرطرف سوگ اورغم کی کیفیت رہی ،جمعہ کی صبح پہلابڑاسانحہ اس وقت ہواجب نلترمیں ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہواڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے مطابق پاک آرمی کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گلگت کی وادی نلتر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے 11 غیرملکیوں سمیت17 مسافروں کو لیکر جارہا تھا کہ راستے میں لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر نلتر کے آرمی پبلک سکول کی عمارت سے ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں 2 غیر ملکی سفیر ہلاک ہوگئے ،مرنے والے سفیروں کاتعلق ناروے اور فلپائن سے ہے جبکہ انڈونیشیاء اور ملائیشیاء کے سفیروں کی بیگمات اس افسوسناک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ میں 2 پائلٹ بھی شہید ہوگئے جن میں آرمی ایوی ایشن کے میجر التمش اور میجر فیصل شامل ہیں، حادثے کے بعد پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور ریسکیو امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،ہیلی کاپٹر پر سواردیگر 11 افراد کو مختلف نوعیت کے زخم آئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم نواز شریف کے دورہ نلتر کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف کا طیارہ گلگت میں لینڈنگ کے بغیر ہی واپس اسلام آباد آ گیا، صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ملک میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے وزیر داخلہ چودھری نثار نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حادثے کے متعلق ابتدائی معلومات لے رہے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ سفیروں کا تفریحی دورہ تھا جس کے دوران یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا , اس المناک حادثے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے , حادثہ صبح 10 بج کر45 منٹ پر پیش آیا، جس وقت ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا اس وقت وہ زمین سے زیادہ بلندی پر نہیں تھا ،وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہیلی کاپٹر حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

ادھرشمالی وزیرسدتان میں الوڑہ منڈی کے علاقے میں دوقبائل کے درمیان فائرنگ میں اٹھ افرادہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔تصادم جائیدادکے تنازع پرہوا۔دونوں قبائل کے درمیان فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے ،پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کامحاصرہ کرلیاہے اسی روز جانچل کے علاقے میں مسافرجیپ گہری کھائی میں جاگری ،جس کے نتیجے میں جیپ میں موجودپانچ افرادجاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والے افرادمیں دوخواتین اورایک بچی شامل تھی ۔

مسافرجیپ بٹگرام سے تھاکوٹ جارہی تھی۔ادھرایبٹ آبادکے علاقے کیلک بالامیں تحریک انصاف کے امیدوارکاقافلہ گزررہاتھا کہ تحریک انصاف کے امیدوار جاوید خان کے قافلے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جاوید خان زخمی ہے کہ ان کے3ساتھی موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں3حملہ آور ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ڈی ایس پی پولیس خرم رشید کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہری پور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا ہے،رپورٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب مسلم لیگ(ن) کے امیدوار پر بھی نامعلوم افراد نے حملہ کردیاتھا۔ادھررات گئے پشاورمیں قلعہ بالاحصارکے قریب مسافربس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی ،جس کے باعث بس میں سوار20افرادزخمی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا،سوات کے علاقے چارباغ میں بھی فائرنگ کاایک واقعہ پیش آیاجس میں امن کمیٹی کے کارکن عبدالرحمن جاں بحق ہوگیاہے