افغانستان میں بھارتی قونصل خانوں میں دہشتگردی کے مراکزموجودہیں ، حافظ سعید، بلوچستان میں بیرونی مداخلت کے حوالے سے بیان وزیراعظم نوازشریف کو دینا چاہئیے تھا، لکھوی کے معاملے پر بھارت محض پروپیگنڈے کی بنیادپرالزامات لگارہا ہے اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتے،جماعت الدعوة کوسعودی عرب سے کوئی مالی امدادنہیں ملتی، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 8 مئی 2015 06:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مئی۔2015ء)امیرجماعت الدعوة حافظ سعیدنے کہاہے کہ افغانستان میں بھارتی قونصل خانوں میں دہشتگردی کے مراکزموجودہیں ،چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بلوچستان میں بیرونی مداخلت کے حوالے سے بیان دیاتھاچاہئے تھاکہ اس بیان کووزیراعظم نوازشریف دے دیتے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے جماعت الدعوة کے امیرحافظ سعیدنے کہاکہ افغانستان میں پاکستان سے متصل صوبوں میں بھارتی قونصل خانوں میں دہشتگردی کے مراکزموجودہیں ،انہیں تربیت دیکرپاکستان میں تخریب کاری کیلئے بھیجا جارہاہے ،اس حوالے سے پاک فوجی کے سربراہ نے واضح الفاظ میں بیان دیاہے کہ بلوچستان میں غیرملکی مداخلت ہورہی ہے ،جوبیان آرمی چیف نے دیاوہ وزیراعظم کودیناچاہئے تھا۔

بلوچستان میں علیحدگی پسندتحریکوں کی مد د میں راایجنسی ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی بدامنی پنجاب میں خودکش حملوں کے پیچھے دشمن عناصرراایجنسی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں بم حملہ میں نامزدذکی الرحمن لکھوی کوعدالت نے بری کردیا۔بھارت محض پروپیگنڈے کی بنیادپرالزامات لگارہا ہے ا س کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیرداخلہ نے دعویٰ کیاہے کہ کشمیربھارت کااٹوٹ انگ ہے ،پاکستانی کشمیرکویکجاکردیں گے ۔

ان کاکہناتھاکہ بھارت کشمیرکاحق تسلیم نہیں کرتے ہیں ،جیسے ہی کشمیرکے حق کوتسلیم کردیاتوباقی معاملات خودبخودحل ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہماراکام ہے کہ پاکستانیوں کوتیار کیا جائے کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوجائیں اوریہ حکومت کی ذمہ داری ہے ان کاکہناتھاکہ لشکرطیبہ سمیت دیگرتنظیمیں کشمیر کی تنظیمیں ہیں ،وہ صرف کشمیر کاز کیلئے کام کرتے ہیں ان کاوجودپاکستان میں نہیں ہے چاہے وہ مقبوضہ کشمیریاآزادجموں وکشمیرمیں ہیں وہ آزادی کی تحریک خودچلارہے ہیں ان کاکہناتھاکہ جوبھی کشمیرکی آزادی کی بات کرے گاوہ ہمارا پیار ا ہے ۔

انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے مالی امدادپرجواب دیتے ہوئے کہاکہ جماعت الدعوة کوسعودی عرب سے کوئی مالی امدادنہیں ملتی اورنہ ہم نے کوئی مالی تعاون کیاہے ،ہمارے کروڑوں روپے کاحامل بجٹ ہے اس کاباقاعدہ حساب کتاب ہوتاہے ،ہماراایک فلاحی ادارہ خدمت خلق ہے ،حکومت کی اس پرپوری نظرہے ،اس کاآڈٹ حکومت کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے کشمیرکے مسئلے پرپاکستان کے ساتھ دیاہے ،اسلامی سربراہ کانفرنس میں کشمیری رہنماوٴں کودعوت دی جاتی ہے ،ان کوسناجاتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے ممبئی حملہ کیس ،پارلیمنٹ پرحملہ سمیت دیگرواقعات پرجماعة الدعوہ پرالزام لگایا،آٹھ سوصفحات پرمشتمل الزامات بھارت نے حکومت پاکستان کوپیش کیا،حکومت نے ہائی کورٹ کے فل بینچ کے سامنے سارے کے سارے الزامات پیش کئے ۔فل کورٹ نے ہمیں بری کردیا،عدالت نے فیصلے میں کہاکہ حافظ سعیدکے خلاف الزامات محض پراپیگنڈہ پرمنحصرہے ،سپریم کورٹ نے بھی وہی فیصلے برقراررکھے اس طرح بھارتی پارلیمنٹ پرحملہ ہوا،فوراہم پرالزام لگایابغیرکسی ثبوت کے اصل وجہ یہ ہے کہ بھارت کشمیریوں پرظلم برپاکئے ہوئے ہے اس پرپردہ ڈالنے کیلئے یہ حربے استعمال کرتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کاہم پریہ حق ہے کہ پاکستان کوکشمیرکافیصلہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پربھرپوراندازمیں اٹھاناچاہئے ۔بھارت ہمارے قانونی نظام کوماننے کوتیارنہیں ،پاکستان نے راایجنسی کودہشتگردی کاذمہ دارقراردیاگیاہے ۔مسلمان قتل وغارت کبھی نہیں کرتے ،مسلمان امن بھائی چارے کادرس دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جماعت الدعوة ہمیشہ اصلاح کرناچاہتی ہے ،جہاداللہ کے دین کافریضہ ہے ایسے لوگ جومسلمانوں کے درمیان قتل وغارت کرتے ہیں ان کی اصلاح ہمارافرض ہے۔