پاکستانیوں کیلئے عمرے کے ویزے بند نہیں کیے گئے ‘نہ ہی اس سلسلے میں ویزا پالیسی میں ہی کوئی تبدیلی لائی گئی،اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کے میڈیا سیکشن سے جاری بیان

جمعہ 8 مئی 2015 06:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مئی۔2015ء) سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے عمرے کے ویزے بند نہیں کیے گئے اور نہ ہی اس سلسلے میں ویزا پالیسی میں ہی کوئی تبدیلی لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد میں موجود سعودی سفارتخانے کے میڈیا سیکشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے عمرہ کے ویزے بند نہیں کیے گئے۔پریس ریلیز میں ان افواہوں کی تردید کی گئی جن میں ویزوں کے بند ہونے کے بارے میں کہا جارہا تھا۔کراچی اور اسلام آباد میں موجود سعودی قونصل جنرل اور سفارتخانے روزانہ ہزاروں ویزے جاری کررہے ہیں ص۔ بیان کے مطابق پاکستانیوں کو عمرے کے ویزے جاری کرنے کی پالیسی میں کسی طرح تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :