ٹیکس اصلاحات کمیشن کی بیرون ملک اثاثہ جات، بینک اکاوٴنٹس ظاہرنہ کرنے والے پاکستانیوں کے اثاثے ضبط کرنیکی تجاویز

جمعہ 8 مئی 2015 06:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مئی۔2015ء) ٹیکس اصلاحات کمیشن نے تمام وفاقی، صوبائی اورمقامی ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے نیشنل ٹیکس ایجنسی قائم اورتمام ٹیکس قوانین، نوٹیفکیشنز، رْولزاورسرکلرزاردومیں شائع،خْفیہ ومشکوک اقتصادی سرگرمیوں کوجرمانے بڑھانے، بیرون ملک اثاثہ جات، بینک اکاوٴنٹس ظاہرنہ کرنے والے پاکستانیوں کے ملک میں موجوداثاثے ضبط کرنیکی تجاویزدیدیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے قائم کردہ ٹیکس اصلاحات کمیشن نے اپنی رپورٹ میں تجویزدی ہے کہ تمام ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس عائد کیاجائے، پراپرٹی انویسٹمنٹ اور افواہ سازی سے متعلق موثرقوانین متعارف کرائے جائیں ٹیکس اصلاحات کمیشن یہ بھی تجویزہے کہ بیرون ملک اثاثوں اوربینک اکاوٴنٹس رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے اثاثوں اور بینک اکاوٴنٹس کی پاکستان میں ڈکلیئریشن کولازمی قراردیا جائے، جوپاکستانی ایسا نہ کریں تو ان کے بیرون ملک موجود اثاثہ جات اور بینک اکاوٴنٹس کی رقم کے برابر پاکستان میں موجود اثاثہ جات اوربینک اکاوٴنٹس منجمد و ضبط کرلیے جائیں